سابق سینیٹر عباس خان آفریدی گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔ حادثہ گزشتہ روز ان کے آبائی علاقے میں واقع حجرے میں پیش آیا جہاں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔
عباس آفریدی دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں کھاریاں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج انتقال کر گئے۔
مرحوم سابق وزیر اور سینیٹر رہ چکے تھے اور فاٹا سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی اچانک وفات پر سیاسی و قبائلی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا
عباس خان آفریدی کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات ان کے آبائی علاقے میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہواتھا جس کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔