کراچی: عزیز آباد سے چھینے گئے قربانی کے جانور پاک کالونی سے برآمد، ملزم گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے عزیز آباد سے چھینے گئے قربانی کے جانور پاک کالونی سے برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتوں میں اضافے کے بعد پاک کالونی، رضویہ اور جوہرآباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع وسطی سے چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق عزیزآباد سے شہری راشد سلیم سے چھینے گئے دو دنبے اور دو گائے برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عیدالاضحیٰ : چاند نظر آنے سے پہلے اور بعد میں کون سے ضروری کام کرنے چاہئیں ؟

عید الا ضحیٰ کا تیسرا روز، قربانی کے بعد کراچی کے شہری سی ویو کی جانب نکل پڑے

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، جبکہ ملزمان کو عزیزآباد، جوہرآباد اور رضویہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مرکزی ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ایک علیحدہ واقعے میں واٹر پمپ، تھانہ جوہرآباد کی حدود سے دو جانور اور ایک سوزوکی وین لوٹ کر لے جائی گئی۔ متاثرہ شہری کا تعلق گارڈن عثمان آباد سے بتایا گیا ہے۔

متاثرہ شہری اور سوزوکی ڈرائیور نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے جانور اور گاڑی جلد از جلد بازیاب کرائے جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بے یار و مددگار ہیں اور عید قربان کے قریب ہونے کے باوجود انصاف کے منتظر ہیں۔

Similar Posts