فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع

0 minutes, 0 seconds Read

اے ٹی سے کورٹ لاہور نے سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

وکیل فواد چوہدری نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ایک ہی واقعہ ہے، الگ الگ ایف آئی آر درج ہیں، ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے، ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک دلائل کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں، تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ فواد چوہدری شامل تفتیش ہو چکے ہیں، مقدمات میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

بعد ازاں فواد چوہدری نے انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل علی امین نے کہا طے کرلیں کہ دہشت گرد کون ہے، اے ٹی سی میں زیادہ تر کیسز پی ٹی آئی کے چل رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگربانی پی ٹی آئی اورہم دہشت گرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی، ہماری لیڈر شپ میں وہ چیزنہیں آئی کہ وہ لوگوں کو اکھٹا کر سکے، کل بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، بلوچستان کی اصل قیادت نہیں آئی۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، مذاکرات اس وقت ٹوٹے جب وعدے کے باوجود ملاقات نہیں کروا سکے۔

Similar Posts