دنیا نے دیکھا پاکستان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا، نریندر مودی آج سرینڈر مودی بن چکا، عطا تارڑ

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، دنیا نے دیکھا پاکستان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا جبکہ نریندر مودی آج سرینڈر مودی بن چکا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات عطا تارڑ عطا تارڑ نے پی پی 163 لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے عید ملی اور مبارکباد دی، رکن اسمبلی بی بی وڈیری اور رکن اسمبلی میاں عمران جاوید نے عطااللہ تارڑ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اللہ نے سرخرو کیا، پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو دن کی روشنی میں چت کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عظیم کامیابی ملی، فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب میں بھرپور استقبال کیا گیا، وزیر اعظم نے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے کامیاب دورے کیے جبکہ دنیا نے دیکھا ہمارا بیانیہ سچ پر مبنی تھا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا، وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں، پاک بھار ت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔

وزیراطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے دوست ملکوں کے سربراہان اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کوعید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، بھارت جنگ بھی ہارا اور مار بھی کھائی، نریندر مودی آج سرینڈر مودی بن چکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو پوری طرح پرکھا اور ان کا جھوٹ دنیا کے سامنے آیا جبکہ عسکری لحاظ سے تو پاکستان کی شناخت واضح ہوگئی اب معاشی طاقت بننا ہے۔

Similar Posts