وزیراعظم شہبازشریف کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، عید الاضحیٰ کی مبارکباد

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ، اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

وزیراعظم نے تمام رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ساتھ گفتگو میں شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کے لیے بھی عید مبارک کا پیغام دیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

رابطوں کے دوران وزیراعظم نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Similar Posts