ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ پولیس کی حدود میں زہری کیمپ کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے نے دو نوجوانوں کی جان لے لی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار اصغر علی اور فرحان علی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ڈیرہ اللہ یار سے تھا۔
حادثے کے بعد کار بے قابو ہو کر قریبی نہر میں جا گری، جبکہ کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
جیکب آباد میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل، دو افراد اغوا
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔