ملک میں 2 کروڑ 48 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read

اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 2 کروڑ 48 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ ملک میں شرح خوندگی 60 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملکی مجموعی شرح خواندگی 60.6 فیصد ہے، جن میں مردوں کی شرح 68 فیصد جبکہ خواتین 52.8 فیصد ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کی خواندگی 40.2 فیصد ہے۔

رواں مالی سال میں شہری علاقوں میں خواندگی کی شرح 74 فیصد جبکہ دیہات میں 51.6 رہی، پنجاب 66.3 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، سندھ میں 57.5 فیصد، خیبرپختونخوا میں 51.1 فیصد اور بلوچستان میں 42.0 فیصد خواندگی کی شرح ہے۔

ملک میں 2 کروڑ 48 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، بلوچستان 69 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، سندھ میں 47 فیصد، پنجاب میں 32 فیصد اور خیبرپختونخوا میں سب سے کم 30 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

پاکستان میں 68 فیصد مرد اور 52 اعشاریہ 6 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں جبکہ 40 اعشاریہ 2 فیصد خواجہ سرا بھی تعلیم یافتہ ہیں۔

اسی طرح پاکستان میں 269 یونیورسٹیزہیں جن میں 160 سرکاری اور 109 نجی ہیں۔

Similar Posts