ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

ترک فضائیہ کا ایف 16 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، تاہم پائلٹ نے بروقت طیارے سے باہر نکل کر اپنی جان بچالی۔ ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک فضائیہ کا ایف 16 جنگی طیارہ بدھ کے روز شمال مغربی ترکیہ کے علاقے یالووا میں تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا تاہم پائلٹ نے طیارے سے بحفاظت ایجیکٹ کرلیا اور محفوظ رہا جب کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت دفاع کے مطابق حادثے…

Read More

ایران صرف باتیں کرتا ہے عمل نہیں، وہ اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے خاتمے اور فرار کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے عمل نہیں، وہ اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔ بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی بحری ناکہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے…

Read More

بلوچستان: بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے اور فورسز کی کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردی کی غرض سے تیار کی جانے والی بارودی مواد سے بھری گاڑی تیاری کے مرحلے میں پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور جائے وقوعہ پر موجود بارودی مواد کے مزید دھماکوں کے نتیجے میں ملحقہ علاقے کے 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران فرار ہونے والے مزید 10 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی…

Read More

میر رضا کے وکیل جبران ناصر تنقید کی زد میں کیوں؟

میر رضا علی کیس کی پُراسرار موت کی تحقیقات میں روزانہ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ میر رضا کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے حکومت اور پولیس پر تنقید اور تحقیقات میں غفلت برتنے کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقیدی مہم شروع ہوچکی ہے۔ کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کو تقریباً 14 روز گزر چکے ہیں۔ اہل خانہ کی جانب سے پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کے بعد اب اس کیس کی تحقیقات نئی ٹیم…

Read More

ملک بھر میں پھر بادل برسنے کو تیار، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 سے 15 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جب کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گرج چمک…

Read More

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ عہدے سے برطرف

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو میڈیکو لیگل افسر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وہ اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ بدھ کے روز کراچی کے انتہائی اہم اور ہائی پروفائل میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ جناح اسپتال میں میڈیکو لیگل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر…

Read More

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی 2 سال بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں واپسی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ پاکستان ٹیم کے 3 بڑے کھلاڑیوں کو تازہ ترین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی کی صورت میں مل گیا ہے، ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تقریبا 2 سال بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے جب کہ قومی بیٹر عبداللہ شفیق اور ساجد خان نے بھی ترقی حاصل کی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں…

Read More

ہمارے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے 3 حکمتِ عملیاں ہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تین نئی حکمت عملیاں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت شدید معاشی افراتفری کا شکار ہے اور امریکا کے پاس اب ایران سے نمٹنے کے لیے تین واضح حکمت عملیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے لیے ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ اس کی کمزوری کی حد پر نظر رکھی جائے،…

Read More

‘صہیونی و امریکی غرور کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے’: پاسدارانِ انقلاب

پاسدارانِ انقلاب کا ’صہیونی امریکی غرور‘ کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان، پاسدارانِ انقلاب کے نئے سربراہ میجر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ ’’صہیونی امریکی غرور‘‘ کے خلاف مزاحمت ہی آئی آر جی سی کا رہنما اصول ہوگی، جبکہ ’’مضبوط و متحد ایران‘‘ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ایرانی ویب سائٹ پریس ٹی وی کے مطابق ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے نئے سربراہ میجر جنرل احمد واحدی نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات پر مکمل…

Read More

کینیڈا میں غیرملکی اساتذہ کو ورک پرمٹ کے بغیر کام کرنے کی اجازت

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ واضح طور پر بتا دیا ہے کہ کن شرائط کے تحت غیر ملکی تعلیمی ماہرین کو ورک پرمٹ کے بغیر کام کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت ان ماہرین کے لیے ہے جو کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں تھیسس کا جائزہ لینے، تحقیقی تجویز پر رائے دینے یا کسی تعلیمی منصوبے کی جانچ کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں۔ نئے قواعد کے مطابق ایسے شخص کا اپنے متعلقہ شعبے میں سینئر تعلیمی ماہر یا صنعت سے وابستہ تجربہ کار پروفیشنل…

Read More