سعودی عرب میں آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی معاونت سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے سعودی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے راس تنورہ میں…

Read More

یورپ میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم: فرانس میں 1000 اضافی اموات رپورٹ

برِاعظم یورپ اس وقت شدید گرمی کی غیر معمولی لہر کی زد میں ہے، جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں اور اتوار کو بھی بعض علاقوں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے یا اس سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی ہے۔ فرانس میں صرف چند روز کے دوران تقریباً ایک ہزار اضافی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماہرین اس صورت حال کو کاربن اخراج سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے…

Read More

کراچی دہشت گرد حملے میں شہید رینجرز جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، شہداء نے بھارتی پراکسی تنظیم جماعت الاحرار کے دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ ان شہداء کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ، شہداء کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں…

Read More

لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے اردن کے خلاف گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بطور متبادل میدان میں آکر شاندار فری کک پر گول کیا اور اس طرح ارجنٹینا نے یہ مقابلہ 1-3 سے جیت لیا۔ 39 ویں سالگرہ کے 3 روز بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اردون کے خلاف میچ کے دوسرے…

Read More

وینزویلا کے فٹبالر کی بیوی زلزلے میں بیٹی کو بچاتے ہوئے ہلاک

جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں آنے والے ہولناک زلزلوں کے دوران ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک مشہور فٹبال کھلاڑی ہیکٹر بیلو کی اہلیہ نے اپنی ایک سال کی بیٹی کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ وینزویلا کے فٹبال کلب مارٹیمو ڈی لا گوائرا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ہیکٹر بیلو کی اہلیہ اینڈریا بیلو 24 جون کو آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے دوران اپنی بیٹی الانا کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اسی دوران ان کی رہائشی عمارت منہدم…

Read More

حسینہ واجد کا بنگلہ دیش واپس جانے کا اعلان

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے جلاوطنی کے دوران ایک خصوصی انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمات اور سزائے موت کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی لیگ کو ختم کرنا ممکن نہیں، کیونکہ یہ صرف ایک جماعت نہیں بلکہ عوام کی طاقت ہے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کسی ذاتی خواہش کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک…

Read More

‘ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی’: ٹرمپ کی ایران کا وجود مٹانے دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت فوجی کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو شروع کی گئی فوجی مہم کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر امریکی طیاروں نے ایران کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد ایران کے…

Read More

آبنائے ہرمز 30 دنوں تک ایران کی مکمل نگرانی اور انتظام کے تحت رہے گی: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک ایران کی مکمل نگرانی اور انتظام کے تحت رہے گی، جبکہ اس آبی گزرگاہ کی مکمل بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت یا یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید…

Read More

پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کب کی جائے گی؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم اعلان

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 76 ڈالر فی بیرل تک آئیں گی، حکومت عوام کو مزید بڑا ریلیف فراہم کرے گی۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پورا پاکستان تنگ تھا اور ملک کا ایک ایک آدمی اس مشکل وقت سے گزرا ہے۔ انہوں نے کہا…

Read More

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ کرنے والی ’جماعت الاحرار‘ کون ہے اور پاکستان میں کیا چاہتی ہے؟

کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد ایک بار پھر ایک کالعدم دہشتگرد تنظیم ’جماعت الاحرار‘ کا نام سامنے آیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر رینجرز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا تعلق اسی جماعت الاحرار سے تھا۔ اس تنظیم کا نام عربی زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ’آزاد لوگوں کی جماعت‘ ہے، لیکن یہ وہ آزادی نہیں جو عام انسان سمجھتے ہیں، بلکہ یہ تنظیم خون خرابے اور دہشتگردی کے ذریعے…

Read More