ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ‘ختم’ ہو گیا: صدر ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ چند ہفتے پہلے ہونے والے امن معاہدے کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب یہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور ایران کے ساتھ وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے گزشتہ رات ایران پر ایک بہت…

Read More

امریکی فوج کی مدد کرنے والا ہر مقام ’جائز ہدف‘ ہوگا: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی میں تعاون کرنے والے ہر مقام کو اپنی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ تہران نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ راستہ وہی ہے جسے ایران نے مقرر کیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی…

Read More

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے اثرات، آئل ٹینکروں کا رخ تبدیل، ہزاروں کارکن سمندر میں محصور

آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔ متعدد تیل اور گیس بردار ٹینکروں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا ہے، ہزاروں سمندری کارکن خلیج فارس میں پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ ماہرین نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خامیوں کو موجودہ بحران کی ایک اہم وجہ قرار دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ایران کی جانب سے منگل کو آبنائے ہرمز…

Read More

ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندی عائد، تہران کی امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی

امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں ہونے والا امن معاہدہ صرف بیس دن کے اندر ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران کو بین الاقوامی منڈیوں میں تیل بیچنے کی دی گئی عارضی اجازت نامے کو منسوخ کر کے دوبارہ پابندیاں لگا دی ہیں۔ امریکا نے یہ سخت قدم آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں اٹھایا ہے۔ امریکی فیصلے کے فوراً بعد بدھ کی صبح ایران نے…

Read More

ٹرمپ کو جھٹکا؛ نیٹو نے امریکا کے بجائے سویڈن کے ‘صاب’ طیارے کیوں چُنے؟

نیٹو نے فضائی نگرانی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے امریکی کمپنی بوئنگ کے بجائے سویڈن کی دفاعی کمپنی صاب کے گلوبل آئی طیاروں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس فیصلے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سفارتی اور دفاعی میدان میں ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اتحادی ممالک پر مسلسل امریکی دفاعی سازوسامان خریدنے کے لیے زور دیتے رہے ہیں۔ نیٹو نے منگل کے روز تقریباً 4.5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا، جس کے تحت…

Read More

بھارت: ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 15 افراد ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث ریاستی دارالحکومت ممبئی سمیت مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ گزشتہ تین سے چار روز کے دوران بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق تازہ ترین…

Read More

حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان

حماس نے غزہ میں تقریباً دو دہائیوں سے قائم اپنی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے انتظامی اختیارات ’نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ (ٹیکنوکریٹ کمیٹی) کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اقتدار کی پُرامن منتقلی کو یقینی بنانا اور اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے کے لیے درکار جواز کو ختم کرنا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کے زیرِانتظام سرکاری میڈیا آفس کے مطابق حکومت کی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ محمد الفرا نے باضابطہ طور پر اپنا…

Read More

جو اسرائیل کے لیے خطرہ ہوگا اسے نشانہ بنائیں گے؛ اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایران کو دھمکی

اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی اسرائیل کے لیے خطرہ ہوگا، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ہم کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو بھی شہید کرنے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے ہر…

Read More

آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں کا انجام طبعی موت کی صورت میں نہیں ہوگا: سینیئر ایرانی عہدیدار

ایران کے سابق نائب صدر اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر کے قاتلوں سے انتقام لیا جائے گا اور ان کا انجام طبعی موت کی صورت میں نہیں ہوگا۔ ایران ےک سرکاری میڈیا کو دیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ شہید سپریم لیڈر کے قاتل اس زمین پر محفوظ اور زندہ سلامت رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور…

Read More

ایران اور قطر کے درمیان سمندری راستے سے تجارت بحال

ایران اور قطر کے درمیان گزشتہ تقریباً پانچ مہینوں سے معطل سمندری تجارت اور بحری جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تعینات ایران کے تجارتی مشیر عباس عبدالخانی نے اتوار کے روز ایران کے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ دوحہ میں ایرانی سفارت خانے اور قطری حکام کے درمیان آپسی بات چیت اور بہترین تال میل کے بعد ایران کی دیر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان بحری جہازوں کی نقل و حرکت کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا…

Read More