آبنائے ہرمز 30 دنوں تک ایران کی مکمل نگرانی اور انتظام کے تحت رہے گی: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک ایران کی مکمل نگرانی اور انتظام کے تحت رہے گی، جبکہ اس آبی گزرگاہ کی مکمل بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت یا یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید…

Read More

‘ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی’: ٹرمپ کی ایران کا وجود مٹانے دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت فوجی کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو شروع کی گئی فوجی مہم کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر امریکی طیاروں نے ایران کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد ایران کے…

Read More

حسینہ واجد کا بنگلہ دیش واپس جانے کا اعلان

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے جلاوطنی کے دوران ایک خصوصی انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمات اور سزائے موت کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی لیگ کو ختم کرنا ممکن نہیں، کیونکہ یہ صرف ایک جماعت نہیں بلکہ عوام کی طاقت ہے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کسی ذاتی خواہش کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک…

Read More

کروڑوں کے زیورات کی ڈکیتی؛ ماسٹر مائنڈ بھارتی فضائیہ کا اہلکار نکلا

بھارت کی ریاست گجرات میں پولیس نے احمد آباد کی ایک جیولری شاپ میں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے ایک کارپورل کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے بھارتی فضائیہ کے 31 سالہ کارپورل دیپک بھوکر کو احمد آباد میں ایک جیولری شاپ پر ایک کروڑ 51 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو دہلی سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ…

Read More

بھارت نے آپریشن سندور میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں تسلیم کرلیں

بھارتی حکومت نے 7 مئی 2025 کے آپریشن سندور میں ہلاکتوں کا باضابطہ اعتراف  کر لیا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران ہلاک ہونے والے مزید چھ فوجیوں کے نام سرکاری طور پر نیشنل وار میموریل کے رول آف آنر میں شامل کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کے دوران ہلاک ہونے والے چھ فوجیوں کی ہلاکتوں کا سرکاری طور پر اعتراف کرتے ہوئے ان کے نام نیشنل وار میموریل کے رول آف آنر میں شامل کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق…

Read More

اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے خلاف لبنان میں مظاہرے پھوٹ پڑے

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جمعے کی رات حزب اللہ کے حامیوں نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ ایران کی حمایت یافتہ تنظیم کے ایک رکن پارلیمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد کی کوشش کی تو ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا ہے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق حزب اللہ کے حامی موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر بیروت کی مختلف سڑکوں، مرکزی علاقوں…

Read More

ایران کو نظر انداز کرکے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمد و رفت ممکن نہیں: نائب وزیرِ خارجہ

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے سے بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت ایران کے ساتھ ہم آہنگی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کرنے کی صورت میں اس راستے سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ کاظم غریب آبادی نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق ایران کے مؤقف کو دہرایا…

Read More

ایران نے حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی: اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی افواج کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے اور اپنے اہداف مکمل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی القدس فورس…

Read More

چین میں 108 منزلوں پر مشتمل بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکراگیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع 108 منزلوں پر مشتمل بلند ترین عمارت سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے عمارت کے اطراف کی سڑکیں بند کر دیں اور لوگوں کو تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے روک دیا جب کہ چینی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعے کو ایک کار کے حجم کے برابر چھوٹا طیارہ بیجنگ کے مرکزی کاروباری علاقے میں واقع 108 منزلہ…

Read More

ایران بحال اثاثوں سے امریکی گندم، سویا بین، مکئی خریدے گا، ٹرمپ اپنے مؤقف پر قائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثے امریکی کسانوں سے گندم، سویا بین اور مکئی کی خریداری کی صورت میں واپس کیے جائیں گے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے یہی دعویٰ کیا تھا جسے ایران نے مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے منجمد اثاثے امریکی کسانوں سے زرعی اجناس کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے…

Read More