بھارتی نیوز چینلز ہیک کر لیے گئے، مودی حکومت کو واضح پیغام

بھارت کے دو معروف نیوز چینلز کے ہیک ہونے اور نشریات کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر ہونے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف نیوز چینلز ٹی وی 9 تیلگو اور فریڈم ٹی وی کنڑ کی نشریات مبینہ طور پر ہیک کر لی گئیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی صدر کی تقریر کے دوران دونوں چینلز پر کچھ دیر…

Read More

ٹرمپ نے اپنے کرپٹو بزنس سے کتنا کمایا؟ حیران کن انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ مالی گوشواروں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اپنے خاندان کے کرپٹو منصوبوں سے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کی آمدن حاصل کی۔ ان سرکاری دستاویزات کے جائزے کے مطابق اب ٹرمپ کی مجموعی آمدن کا سب سے بڑا حصہ ڈیجیٹل اثاثوں یعنی کرپٹو منصوبوں، سے آ رہا ہے، جنہیں ان کی انتظامیہ کی بعض پالیسیوں سے فائدہ پہنچنے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ امریکی دفتر برائے حکومتی اخلاقیات میں 2025 کے لیے جمع کرائے…

Read More

ایپل کا بھارت پر حریفوں کے دعوے ‘کاپی پیسٹ’ کرنے کا الزام

بھارت میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور ملک کے مسابقتی نگران ادارے کے درمیان جاری قانونی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایپل نے بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) کی تحقیقات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے خود آزادانہ جانچ کرنے کے بجائے کمپنی کے حریف اداروں کے الزامات کو ”جوں کا توں نقل“ کر لیا اور اسی بنیاد پر اپنی رپورٹ تیار کی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 25 جون کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں ایپل نے مطالبہ…

Read More

چین سے بھاگنے والے ارب پتی کو امریکا میں 30 سال قید کی سزا

امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے چینی ارب پتی کاروباری شخصیت گوو وینگوئی کو بڑے مالیاتی فراڈ کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ امریکی عدالت نے قرار دیا کہ گوو نے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد افراد کو دھوکا دے کر کروڑوں ڈالر ہتھیائے اور ان رقوم سے شاہانہ طرزِ زندگی اختیار کیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیویارک کے مین ہیٹن میں وفاقی عدالت کی جج اینالیسا ٹوریس نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ گوو…

Read More
ایران کی درخواست پر منگل کو دوحہ میں مذاکرات ہوں گے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ عالمی خبریں 

ایران کی درخواست پر منگل کو دوحہ میں مذاکرات ہوں گے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے، جب کہ وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی نمائندوں کی دوحہ روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات یا تکنیکی ٹیموں کی ملاقات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات منگل…

Read More

فرانس میں پیرا شوٹنگ اسکول کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک

فرانس میں پیرا شوٹنگ اسکول کا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ افراد پہلی بار اسکائی ڈائیونگ کے لیے جہاز میں سوار تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس کے شمال مشرقی شہر ٹومبلین میں اتوار کو ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق طیارہ ایک پیر اشوٹنگ اسکول کی ملکیت تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں ایک پائلٹ، 5 زیر…

Read More

یورپ میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم: فرانس میں 1000 اضافی اموات رپورٹ

برِاعظم یورپ اس وقت شدید گرمی کی غیر معمولی لہر کی زد میں ہے، جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں اور اتوار کو بھی بعض علاقوں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے یا اس سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی ہے۔ فرانس میں صرف چند روز کے دوران تقریباً ایک ہزار اضافی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماہرین اس صورت حال کو کاربن اخراج سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے…

Read More

سعودی عرب میں آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی معاونت سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے سعودی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے راس تنورہ میں…

Read More

مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانی رہنماؤں کے قتل پر عالمی عدالت جانے کا عندیہ

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی رہنماؤں کے قتل پر عالمی عدالت جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومولود سے لے کر ہمارے بزرگوں کو شہید کیا گیا، ہر قتل ہزاروں قانونی کیسز کی ایک فائل ہے، ہمیں ان کیسز کو علاقائی اور عالمی عدالتوں میں لے جانا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام اور عدالتی حکام سے…

Read More

ایرانی ساحلوں پر دوبارہ امریکی بمباری؛ تہران کے بحرین اور کویت پر میزائل حملے

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد بھی دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکا نے مسلسل دوسرے دن ایرانی ساحلی شہروں سریک، بندر لنگہ اور جزیرہ قشم پر شدید بمباری کی ہے۔ جس کے جواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے دس فوجی ٹھکانوں، میزائل اور ڈرونز کے گوداموں اور ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔…

Read More