جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

جاپان نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ایران، لبنان اور فلسطین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ امداد صحت، طبی سہولیات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ جاپانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعے کے روز کیے گئے اعلان کے مطابق ایران، لبنان اور فلسطین کے مغربی کنارے میں جاری بحران کے…

Read More

امریکا ایران تکنیکی مذاکرات آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں دوبارہ شروع ہوں گے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے 29 یا 30 جون کو سوئٹزر لینڈ میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، جہاں دونوں ممالک کے ماہرین مختلف تکنیکی امور پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے ایران اپنے تمام وعدوں اور معاہدے کی شرائط کی پاسداری کرے گا، اگر ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔ بدھ کو کویت سٹی میں صحافیوں…

Read More

امریکا کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیے دوحہ میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک خصوصی ادارہ قائم کیا جائے گا جو ایران کے منجمد فنڈز کے استعمال کی نگرانی کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں کا بڑا حصہ خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق امریکا کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک آپریشنل سیل قائم کرے گا جو ایران کے منجمد فنڈز کی…

Read More

ٹرمپ کے ساتھ تنازع: میلونی نے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کردی

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لفظی جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روم میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلوی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے درمیان عوامی سطح پر ہونے والی تلخی کے بعد اب امریکا کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ معمول پر آنا چاہیے۔ جارجیا میلونی نے کہا کہ میرا اس…

Read More

امریکی تاریخ کے سب سے بڑے میڈیکل فراڈ کی اندرونی کہانی

امریکا کے سرکاری صحت کے نظام سے اربوں ڈالر لوٹنے کے الزام میں مطلوب ایک امریکی کاروباری شخصیت ابراہیم خلدون حلمی کو ایک سال سے زائد عرصے تک مفرور رہنے کے بعد ترکیہ سے گرفتار کر کے واپس امریکا منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ نے پیر کے روز ابراہیم خلدسون کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اس کارروائی کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیلتھ کیئر فراڈ تحقیقات میں سے ایک قرار دیا ہے، جہاں…

Read More

اسرائیل کو امریکی اسلحے پر انحصار ختم کرنا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے امریکی فوجی اسلحے پر انحصار کم کرنا ہوگا اور اپنے ہتھیاروں کا نظام خود تیار کرنا ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امریکی دوستوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو بہت سراہتا ہوں، لیکن ہمیں دوسروں پر انحصار سے آزاد ہونا ہوگا اور اپنا خودمختار اسلحہ سازی کا…

Read More

ایران جاری کردہ فنڈز کو مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کرے گا: اسماعیل بقائی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران جاری کردہ فنڈز کو مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی معائنوں کا فی الحال کوئی واضح شیڈول موجود نہیں اور ایرانی حکام کا جوہری تنصیبات پر معائنہ کاروں کو لے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے جوہری معائنوں کے حوالے سے کوئی واضح ٹائم…

Read More

بھارت: کوچنگ سینٹر کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 15 طلبا ہلاک

بھارتی شہر لکھنؤ کے علاقے علی گنج میں ایک تین منزلہ کوچنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جہاں تنگ راستے اور محدود باہر نکلنے کے دروازے 15 افراد کی موت کا سبب بن گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام اموات دم گھٹنے سے ہوئیں۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز آگ کی زد میں آنے والے کوچنگ سینٹر میں صرف ایک ہی داخلی اور خارجی راستہ موجود تھا، جو خود بھی انتہائی تنگ تھا۔ اسی واحد راستے کے…

Read More

بھارت میں چار سکھوں کی گرفتاری کے لیے فوج طلب

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ردرا پریاگ میں واقع ناگراسو گردوارے میں تلواروں اور نیزوں سے لیس نہنگ سکھوں اور پولیس کے درمیان چوتھے دن بھی تناؤ برقرار ہے۔ یہ پورا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نہنگ سکھوں کے ایک گروپ نے گردوارے پر قبضہ کر لیا اور ایک سیوادار سمیت دو سکھ زائرین کو چھت پر یرغمال بنا لیا۔ بات پولیس کے بس سے باہر نکلی تو قبضہ چھڑانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نہنگ سکھوں کا مطالبہ ہے کہ ان…

Read More

بارہ ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے دستخط؛ امریکا نے ایران پر سے پابندیاں ہٹا دیں

پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے امریکا ایران امن مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر کے اثوث کی بحالی کے لیے دستخط ہوگئے ہیں۔ جبکہ ایران اپنے یورینیم کو باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی شرح کم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ جس کے بعد امریکا نے بھی ایران پر عائد پباندیاں 60 دنوں کے لیے ہٹا دی ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے…

Read More