پینٹاگون کا بڑا ایکشن: خبریں چھپانے کے بیان پر امریکی ملٹری اخبار کی لیڈرشپ برطرف

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی فوج کے معروف اخبار ’اسٹارز اینڈ اسٹرائپس‘ کی اعلیٰ قیادت کو برطرف کرنے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد اخبار کی ادارتی آزادی اور مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اخبار کے ایڈیٹر ان چیف ایرک سلاون نے جمعہ کو بتایا کہ انہیں نافرمانی کی بنایاد پر عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ سلاون کے مطابق ان کی برطرفی کی وجہ ایک ٹی وی انٹرویو میں دیا گیا یہ بیان ہے کہ…

Read More

امریکی عدالت نے 75 ممالک کے لیے امیگریشن ویزوں کی معطلی منسوخ کردی

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے تارکین وطن کے ویزوں کی کارروائی معطل کرنے کی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے پاس اس طرح کی پابندی عائد کرنے کا قانونی اختیار نہیں تھا۔ مینہٹن کی امریکی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جنوری میں متعارف کرائی گئی یہ پالیسی وفاقی امیگریشن قانون سے…

Read More

ترکیے نے نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست کردی

ترکیے نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے مقدمے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ترک وزیر انصاف آکن گورلیک کے مطابق دونوں کے خلاف 14 جولائی 2026 کو ’نسل کشی‘ سمیت مختلف الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ جمعے کو ترک وزیر انصاف آکن گورلیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ ترکیے نے اسرائیلی وزیراعظم…

Read More

الاسکا میں چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جاتے ہوئے ایک چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی فوج کی الاسکا کمانڈ کے مطابق حادثہ جمعرات کو الاسکا کے مغربی حصے میں قائم ایک دور دراز فوجی ریڈار مرکز کے قریب پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیسنا 441 تھا، جسے اینکریج…

Read More

ایشیا کے امیر ترین شخص کو کرپشن پر عمر قید کی سزا

چین کی معروف پراپرٹی کمپنی ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو چینی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ قرض میں ڈوبی پراپرٹی کمپنیوں میں شمار ہونے والی ایورگرینڈ کے بانی کے خلاف یہ فیصلہ کمپنی کے بحران کے تقریباً پانچ سال بعد سامنے آیا ہے۔ کمپنی کے دیوالیہ ہونے سے چین کی معیشت، پراپرٹی مارکیٹ اور مالیاتی نظام کو شدید دھچکا لگا تھا۔ 67 سالہ ہوئی کایان کبھی ایشیا کے امیر ترین شخص تھے۔ وہ 1996 میں ایورگرینڈ کے قیام کے بعد…

Read More

اسرائیل نے غزہ میں پانچ سالہ معصوم بچی ہند رجب کے قتل کا اعتراف کرلیا، تحقیقات کا آغاز

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ 2024 میں غزہ میں پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب اور اس کے خاندان کو لے جانے والی گاڑی پر اس کے فوجیوں نے فائرنگ کی تھی۔ فوج نے واقعے کی مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف اس نوعیت کی تحقیقات شاذونادر ہی سزا یا فردِ جرم تک پہنچتی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق ہند رجب کی ہلاکت غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہریوں کی ہلاکت کے…

Read More

ترک افواج کی شام میں تعیناتی روکنے کے لیے اسرائیلی حملوں سے قبل موساد چیف نے کس سے رابطہ کیا؟

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اور شام کے وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کے درمیان گزشتہ ہفتے ٹیلی فون پر اہم گفتگو ہوئی جس میں شام میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی عسکری موجودگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے دعویٰ کیا کہ 14 اگست کو ہونے والا یہ رابطہ شامی صدر احمد الشرع کی زیرِ قیادت قائم ہونے والی نئی حکومت اور اسرائیل کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کا رابطہ تھا، جس کے کچھ ہی دنوں بعد اسرائیل نے شام کے…

Read More

امریکا کا مجموعی قرض پہلی بار 40 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا

امریکا کا مجموعی سرکاری قرض پہلی بار 40 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا، جس کے بعد ماہرین اور بجٹ پر نظر رکھنے والے اداروں نے امریکی معیشت کو درپیش بڑھتے مالی خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق قرض میں تیزی سے اضافہ سماجی بہبود کے پروگراموں، سود کی ادائیگیوں اور حکومتی آمدن و اخراجات کے درمیان بڑھتے فرق کے باعث ہوا۔ محکمہ خزانہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو امریکی حکومت کا مجموعی قرض 40.047 کھرب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اس…

Read More
ٹرمپ کے ساتھ سائے کی طرح رہنے والی ناتالی ہارپ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ عالمی خبریں 

ٹرمپ کے ساتھ سائے کی طرح رہنے والی ناتالی ہارپ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اکثر ایک خاتون کو انتہائی قریب دیکھا جاتا ہے۔ وہ ٹرمپ کے لیے خبریں اور سوشل میڈیا پوسٹس کی پرنٹ شدہ کاپیاں تیار رکھتی ہیں اور صدر کے روزمرہ کام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں اس خاتون کا نام امریکی سیاست میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ وہ 35 سالہ ناتالی ہارپ ہیں، جو ٹرمپ کی قابلِ اعتماد اور قریبی معاونین میں شمار ہوتی ہیں۔ ناتالی ہارپ کا سرکاری عہدہ صدر کی اسپیشل اسسٹنٹ اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ کا…

Read More

بھارت کے ہوٹل میں آتشزدگی، بنگلادیشی سمیت 9 افراد ہلاک

بھارتی شہر کولکتہ میں ایک ہوٹل میں رات گئے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس پر تقریباً ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا، جبکہ فائر فائٹرز نے متعدد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے مرکزی علاقے میں واقع ہوٹل میں آگ بدھ کی علی الصبح تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر لگی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ آگ ہوٹل کی…

Read More