امریکا میں پناہ کی درخواست دینے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جانے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایسے افراد کے 2 لاکھ تک کاروباری اور سیاحتی ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جنہوں نے امریکا پہنچنے کے بعد ملک میں رہنے کے لیے پناہ کی درخواست دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ اقدام ویزے منسوخ کرنے کی امریکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی بھی متوقع ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا…

Read More
اپنے ہی تین بچوں کا قتل کرنے والی خاتون کے لیے لاکھوں ڈالرز کا چندہ اور حمایت کیوں؟ عالمی خبریں 

اپنے ہی تین بچوں کا قتل کرنے والی خاتون کے لیے لاکھوں ڈالرز کا چندہ اور حمایت کیوں؟

امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں تین بچوں کی ہلاکت کا ایک مقدمہ تین سال سے زائد عرصے بعد ایک بار پھر عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس مقدمے میں 32 سالہ لِنڈسی کلینسی نے اپنے 3 بچوں کی جان لے لی تھی۔ جنوری 2023 میں کلینسی نے اپنے 5 سالہ بیٹی کورا، 3 سالہ بیٹے ڈاسن اور 8 ماہ کے بیٹے کیلان کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا۔ بچوں کی جان لینے کے بعد اس نے دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم…

Read More

ٹرمپ کی طاقت کے زور پر بات منوانے کی پالیسی کو ایران اور کینیڈا میں بڑے امتحان کا سامنا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سیاست اور سفارت کاری کی حکمتِ عملی کو ایران اور کینیڈا کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعات کی صورت میں ایک اہم امتحان کا سامنا ہے۔ امریکی صدر کا موقف رہا ہے کہ ان کا ملک اور ان کی پالیسیاں اتنی مضبوط ہیں کہ اتحادیوں اور حریفوں کو ان کی بات ماننا پڑتی ہے۔ اس پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر نے ایک گفتگو میں کہا تھا کہ دنیا قوت اور طاقت کے اصولوں پر چلتی ہے۔ تاہم…

Read More

کرینہ کپور کا ‘میگنم’ سے تعلق، ‘بین ایند جیریز’ کے بانی کی فلسطین سے متعلق اپیل

بولی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بار پھر فلسطین سے متعلق عالمی بحث کے تناظر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ بین اینڈ جیریز کے شریک بانی بین کوہن نے اداکارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ یونی لیور اور اس کے آئس کریم برانڈ میگنم کے ساتھ اپنی وابستگی پر دوبارہ غور کریں اور فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز کو مزید مؤثر انداز میں استعمال کریں۔ ٹریبیون کے مطابق بین کوہن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کرینہ کپور کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے…

Read More
بھارت: اسپتال میں وینٹی لیٹر پھٹنے سے 3 نوزائیدہ بچے جاں بحق عالمی خبریں 

بھارت: اسپتال میں وینٹی لیٹر پھٹنے سے 3 نوزائیدہ بچے جاں بحق

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ضلع امراوتی کے ایک سرکاری اسپتال کے خصوصی نوزائیدہ نگہداشت یونٹ میں آج صبح وینٹی لیٹر دھماکے سے پھٹ گیا اس کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے باعث تین نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت وارڈ میں 39 بچے زیرِ علاج تھے۔ آگ کے بعد اسپتال میں فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی اور ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے نے بچوں کو متاثرہ حصے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔…

Read More

دورانِ پرواز لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جھلس کر زخمی

امریکا میں اٹلانٹا سے ڈیلاس جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں دورانِ پرواز مسافر کے لیپ ٹاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 سے 5 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2398 میں پیش آیا، جو 133 مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے کر اٹلانٹا سے ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جارہی تھی۔ پرواز منزل کے قریب پہنچ رہی تھی کہ طیارے کے پچھلے حصے میں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ سے دھواں اٹھنے لگا اور…

Read More

ایران کے صوبہ فارس میں قدرتی گیس کے مزید بڑے ذخائر دریافت

ایران نے جنوبی صوبے فارس میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سے ملک کی مجموعی دولت میں ارب ڈالرز کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ محسن پاک نژاد نے اتوار کو ایک تقریب کے موقع پر سرکاری نشریاتی ادارے ’اِریب ٹی وی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا۔ تقریب کے دوران صحافی نے ان سے امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے اثرات…

Read More

مکہ معاہدے کا مطلب ہے امریکا خطہ چھوڑنا چاہتا ہے: ایران

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا ان ممالک کو آگاہ کرچکا ہے کہ وہ خطہ چھوڑنا چاہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں محسن رضائی نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام پڑوسی ممالک سے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ایران کے خلاف معاشی جنگ میں شریک نہ ہوں، ورنہ…

Read More

کینیڈا کے امریکا سے مذاکرات ناکام؛ امریکی اشیا پر 50 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد کینیڈا نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈا نے امریکی اشیا پر 50 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے نئے محصولات کے جواب میں اسی شرح سے اقدامات کیے جائیں گے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے محصولات کا ’’ایک ایک ڈالر کا حساب‘‘ لیا جائے گا۔ مارک کارنی کا…

Read More

ایران کا برطانیہ پر مبینہ سائبر حملہ: بجلی کی پیداوار چار روز کے لیے بند

ایران سے منسلک ہیکرز نے برطانیہ کے ایک چھوٹے پاور پلانٹ پر مبینہ سائبر حملہ کرکے اسے چار روز تک بند رکھنے میں کامیابی حاصل کی، جسے برطانیہ میں اپنی نوعیت کا غیر معمولی اور اب تک کا کامیاب ترین سائبر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا اور حملے کے بعد پاور پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے عملے کو چار روز تک کام کرنا پڑا۔ برطانوی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے باعث متاثرہ پاور…

Read More