میر رضا ہلاکت کیس، تحقیقاتی ٹیم کی تبدیلی کے بعد پھر شواہد کی جانچ پڑتال

کراچی میں ہائی پروفائل میر رضا مبینہ قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی تبدیلی کے بعد اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر جائے وقوعہ پہنچ گئی، جہاں شواہد اور وقوعے کے مختلف پہلوؤں کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ کمیٹی کے سیکریٹری ایس ایس پی علی رضا کی سربراہی میں ارکان نے کرائم سین کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی علی رضا…

Read More

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: ایرانی صدارتی دفتر

ایرانی حکومت نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کو انتہائی نتیجہ خیز اور سود مند قرار دے دیا ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا دورۂ انتہائی نتیجہ خیز رہا، جس کے دوران قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ایرانی صدارتی دفتر کے عہدیدار سید مہدی طباطبائی کے مطابق دورۂ ایران کے دوران اہم اور قابلِ قدر سفارتی پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ اس دورے کے نتائج جلد…

Read More

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: سپریم کورٹ کا توہینِ عدالت کی درخواست پر ایک بار پھر اعتراض

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پمز اسپتال منتقل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست ایک بار پھر عدالت عظمیٰ سے واپس کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر کے اسے واپس کر دیا ہے، تاہم پارٹی نے اسے فوری دوبارہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

Read More

پاکستان میں آج ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں آج پیٹرول 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 25 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال…

Read More

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں فوجی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ

اسلام آباد میں واقع سرحد یونیورسٹی کے کیمپس میں طلباء کے احتجاج کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں فوجی وردی میں ملبوس ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ طلباء کے مطابق، واقعے کی شروعات اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اپنے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر جدون خان کے ساتھ ایچ آر مینیجر کے مبینہ تنازع اور نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ طلباء کا موقف ہے کہ وہ کسی ناگہانی یا بلاوجہ مقصد کے لیے جمع نہیں ہوئے تھے بلکہ اپنے…

Read More

عمران خان کے بعد دیگر قیدیوں کا بھی نجی اسپتال سے علاج کے لیے عدالت سے رجوع

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اسپتال سے علاج کے بعد اڈیالہ جیل کے دیگر قیدیوں کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل اور اویس الطاف نے نجی اسپتالوں سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔ جسٹس محمد آصف نے تینوں قیدیوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے پیراوائز کمنٹس طلب کرتے ہوئے جیل حکام کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواستوں میں قیدیوں کی جانب…

Read More

میر رضا کیس: اہلِ خانہ کی جوڈیشل کمیشن کے بجائے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے عدالت میں درخواست دائر

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات کے معاملے پر متوفی کے اہلِ خانہ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ میر رضا کے اہلِ خانہ کے وکیل جبران ناصر نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور پولیس کی جانب سے شواہد کے تحفظ سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ وکیل جبران ناصر…

Read More

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی میں بوندا باندی متوقع

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے موسم کی صورتِ حال سے متعلق پیش گوئی جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے…

Read More

ملک بھر میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 22 سے 24 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی…

Read More

شریف برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی؛ عمران خان کی اسپتال منتقلی پر مشاورت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اتوار کو ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق قانونی و سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے…

Read More