سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 26 اگست کو پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی نے درخواست ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں وفاق، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پمز سانحے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول 343 روپے 10 پیسے اور ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 اور 27 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی…

Read More

پمز سانحہ: ڈاکٹر اور نرسیں غائب، آئی سی یو لاک کیوں تھا؟ متاثرہ ماں کا سوال

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں بدھ کی صبح پیش آنے والی آتشزدگی میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد متاثرہ ماؤں اور لواحقین نے اسپتال میں طبی عملے کی موجودگی، ہنگامی انتظامات اور بچوں کو بروقت نکالنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔ حکام کے مطابق آگ صبح گائناکولوجی وارڈ کی نرسری میں لگی، جہاں نومولود بچے انکیوبیٹرز میں موجود تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انکیوبیٹر کے ساتھ نصب آکسیجن کی مقدار جانچنے والے نیبولائزر میں چنگاری کے بعد آگ بھڑکی اور آکسیجن پوائنٹس کے…

Read More

پمز سانحے کے بعد راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کا پول کھل گیا

راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی نظام کی سنگین خامیاں سامنے آگئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے مکمل انتظامات موجود نہیں، جب کہ ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر ایکسٹنگوشرز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے الائیڈ سمیت دیگر اسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم مکمل طور پر نصب نہیں۔ ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور بینظیر بھٹو اسپتال بھی مکمل فائر سیفٹی نظام سے محروم ہیں۔ حکام کے مطابق تینوں اسپتالوں میں فائر سیفٹی…

Read More

سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ تیار: ’آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں نیبولائزر پھٹنے سے لگی‘

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائناکولوجی وارڈ کی نرسری میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں آتشزدگی کے اصل اسباب کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کسی ایئر کنڈیشن کا کمپریسر پھٹنے یا الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث پیش نہیں آیا، بلکہ نرسری میں انکیوبیٹر کے ساتھ منسلک آکسیجن کی مقدار جانچنے والے نیبولائزر کے پھٹنے کے باعث رونما ہوا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکیوبیٹر کے ساتھ موجود…

Read More

‘پمز اسپتال میں آگ اور انسانی جانوں کے بچاؤ کے انتظامات ناکافی تھی’: سی ڈی اے رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے گائناکولوجی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی پر کیپیٹل دیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں اسپتال میں آگ سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صبح چھ بج کر پچپن منٹ پر اطلاع ملتے ہی چھ منٹ میں پہلی گاڑی موقع پر پہنچ گئی تھی، تاہم آپریشن کے دوران شدید رکاوٹیں پیش…

Read More
اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی، 14 نومولود بچے جاں بحق پاکستان 

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی، 14 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائناکولوجی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں نرسری میں موجود 14 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔ آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات سے متعلق بات کرتے ہوئے ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ دلخراش حادثہ ایئرکنڈیشن کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا…

Read More

آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے والے چوہدری طارق فاروق کون ہیں؟

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 15 ویں اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے چوہدری طارق فاروق کو اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے نامزد کیا تھا، جن کے مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید تھے تاہم چوہدری طارق فاروق نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ بعدازاں نو منتخب اسپیکر نے حلف اٹھا لیا جب کہ سبکدوش ہونے والے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نومنتخب اسپیکر…

Read More

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کردیا۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تمام 47 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کے خلاف فیصلہ جاری کیا۔ مقدمے میں تمام اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 19…

Read More

اسٹیٹ بینک کی 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک حکام نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چھوٹا کرنسی نوٹ 20 روپے کا ہوگا۔ حکام کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کی تیاری پر لاگت زیادہ آنے کے باعث اسے ختم کرکے اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی تجویز ہے۔ منگل کے روز سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک حکام…

Read More