مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششیں؛ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے ہمراہ آج سعودی عرب روانہ ہوں گے: دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ”وزیراعظم شہباز شریف چھ سے آٹھ اگست تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے“۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر افراد پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت متعدد باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ ترجمان…

Read More

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، وزیراعظم مدت پوری کریں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جب کہ تمام وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے اور اس میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، وزیراعظم اپنی آئینی مدت ہر صورت پوری کریں گے اور…

Read More

سندھ حکومت نے اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی پر یوٹرن لے لیا

سندھ حکومت نے ہفتے کے روز تعطیل سے متعلق اپنے گزشتہ فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ نصاب کی بروقت تکمیل کے لیے تدریسی اوقات میں روزانہ ایک گھنٹے کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ…

Read More

پاکستان ریلویز کا 2 بند ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان

وزارت ریلویز نے 2 مسافر ٹرینیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، دونوں ٹرینیں کورونا وائرس کے باعث بند کر دی گئی تھیں۔ بدھ کے روز وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مسافروں کے پر زور اصرار اور ریلوے کے مفاد میں طویل عرصے سے بند 2 مسافر ٹرینیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو آئندہ 2 ہفتوں کے دوران بحال کر دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو…

Read More

لاہور: ایوانِ عدل کے باہر احتجاج کے دوران پولیس کا آج نیوز کے رپورٹر پر بدترین تشدد

لاہور میں ایوانِ عدل کے باہر پی ٹی آئی وکلا کے احتجاج کی کوریج کے دوران صحافی پولیس گردی کا شکار ہو گیا۔ پولیس اہلکاروں نے آج نیوز کے کورٹ رپورٹر ناطق ریحان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فرائض کی انجام دہی سے روکتے ہوئے حراست میں لے کر قیدیوں کی وین میں بند کر دیا۔ بدھ کے روز لاہور میں ایوانِ عدل کے باہر ناطق ریحان صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا۔ تھپڑوں اور لاٹھیوں کی بارش کر دی۔ پولیس…

Read More

لاہور: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کے 78 اہلکار معطل

لاہور کے تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تھانے کے تمام 78 اہلکاروں اور افسران کو معطل کردیا جب کہ ملزم اے ایس آئی عمران کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ 2 اگست کو تھانہ غازی آباد میں پیش آیا، جہاں قانون کا رکھوالا اے ایس آئی عمران سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ایک 19 سالہ لڑکی…

Read More

افغانستان میں طالبان کے خلاف نئے مسلح گروپ کے قیام کا اعلان

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کے دائرے میں مزید وسعت آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی صوبہ فریاب میں گل محمد پہلوان کی قیادت میں طالبان مخالف نئے مسلح گروپ ”جبۂ راہِ بخش لبریشن فرنٹ“ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لبریشن فرنٹ آئندہ چند روز میں باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا، جس میں تنظیمی ڈھانچے، قیادت، مقاصد اور آئندہ کی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز صوبہ فریاب میں…

Read More

نواسہِ رسول حضرت امام حسین کا چہلم: ملک بھر میں آج جلوس نکالے جائیں گے

نواسہِ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفا شعار رفقاء کی عظیم قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں چہلمِ شہدائے کربلا انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نوحہ خوانی اور ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن کی حفاظت کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انتہائی سخت اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ملک کے معاشی مرکز کراچی…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد ملک بھر میں آج پیٹرول کی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 389 روپے 93 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 08 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل صرف 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آخری بار 31 جولائی کو حکومت کی جانب…

Read More

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں رہائی پانے والا رحمان بھولا ایک بار پھر گرفتار

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں رہائی پانے والے متحدہ لندن کے سابقہ ٹارگٹ کلر رحمان عرف بھولا کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی گروپوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کے بعد صورت حال بدستور کشیدہ ہے، فائرنگ اور کارکنوں کو زخمی کرنے کے الزامات کے تحت رحمان بھولا سمیت مختلف کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے رحمان عرف بھولا کو نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا…

Read More