خیبرپختونخوا سمیت پنجاب میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتِ حال کا خدشہ بھی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا…

Read More

ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم، کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جزوی ابر آلود اور مرطوب موسم کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان میں شدید گرمی برقرار ہے اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کے ساتھ چند علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے…

Read More

پاکستان مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی تنظیم کا بانی رکن بن گیا

پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (وائیکو) کا بانی رکن بن گیا ہے۔ اس نئی بین الحکومتی تنظیم کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون، مؤثر گورننس اور محفوظ و منصفانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ چین کے شہر شنگھائی میں جمعرات کو ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (وائیکو) کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان سمیت 29 ممالک نے اس تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دستخطی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت مختلف ممالک اور بین…

Read More

کراچی سے نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کی اندرونِ ملک پروازوں کا باقاعدہ آغاز

پاکستان کی نجی علاقائی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرونِ ملک باقاعدہ پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نئی پروازوں سے ملک میں فضائی رابطوں اور سفری سہولتوں میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی میں قائم نجی علاقائی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرونِ ملک شیڈول پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ایئرلائن نے ابتدائی مرحلے میں کراچی، تربت، کوئٹہ اور کراچی، بہاولپور، اسلام آباد روٹس پر پروازیں شروع کی ہیں۔…

Read More

بلوچستان میں ‘آپریشن شعبان’ جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہوگئی

بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور پولیس کا فتنۃُ الخوارج کے خلاف مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں فتنۃُ الخوارج کے خلاف جاری ’آپریشن شعبان‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے اس مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید…

Read More

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفترِ خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی، مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کے پرامن حل اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں پوری تندہی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال،…

Read More

پشاور میں ہولناک حادثہ؛ گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک انتہائی افسوسناک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے چار معصوم بچے شامل ہیں جو آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ اس دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کی۔…

Read More

ایران میں مبینہ اغوا پاکستانیوں کے کیس میں پیش رفت، دو نوجوان بازیاب

ایران میں مبینہ طور پر اغوا پاکستانیوں کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے لنک آفس ایران نے دو پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ایف آئی اے لنک آفس ایران نے دو پاکستانی نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جو تہران میں پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں پسین سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات کا میدان تیار، مگر سیاسی گہما گہمی ماند کیوں پڑ گئی؟

پاکستان کے زیرِ انتظام آزاد کشمیر میں 27 جولائی کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں، تاہم ماضی کے برعکس اس بار انتخابی ماحول خاصا پھیکا دکھائی دے رہا ہے۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 45 حلقوں سے 852 امیدوار حصہ لیں گے۔ 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں کو بھی نشان الاٹ ہو چکے ہیں جبکہ ووٹرز کی کُل تعداد 23 لاکھ 50 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔ مگر اِن 45 حلقوں میں سے کشمیری مہاجرین کے لیے مختص…

Read More

بلوچستان میں آپریشن “شعبان” جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہو گئی

بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ”آپریشن شعبان“ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر انداز میں…

Read More