‘بین الاقوامی تعلقات کی گریجویٹ آئی ٹی وزیر بنے تو یہی ہوگا‘: متنازع ٹیلی کام بل پر شزا فاطمہ سے استعفے کا مطالبہ

پاکستان میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں ایک نیا قانون لایا گیا ہے جس کا نام ’پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل 2026‘ ہے۔ اس بل کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو عام آدمی کی جائیداد پر قبضے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ شدید تنقید کی زد میں ہیں اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اصل تنازع اس قانون میں…

Read More

بنوں میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے، سات افراد جاں بحق تین زخمی

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں سڑک کنارے ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی اپنے گاؤں ہاتھی خیل سے سواریاں لے کر بنوں شہر کی طرف آ رہی تھی۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بارودی مواد چھپا رکھا تھا، جیسے ہی مسافروں سے بھری یہ گاڑی وہاں سے گزری…

Read More

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی: حکومت نے جمعہ کی چھٹی اور کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد حکومت نے ملک میں لگی کئی سخت پابندیاں اور کفایت شعاری کے اقدامات واپس لے لیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے، اور ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم…

Read More

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آج رات 12 بجے سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ جمعے کو پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کی راہبر کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدرحاجی شیرعلی چوہدری نے کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے فیصلے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے…

Read More

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کو کسی بھی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران امریکا معاہدے اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم…

Read More

خیبرپختونخوا بجٹ: تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا ہے، جس میں 48 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جب کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ اور کم از کم اجرات 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ جمعے کو اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی…

Read More

پیٹرول کی قیمت میں آج خاطر خواہ کمی کریں گے، وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنگ چھڑنے کے بعد تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی تھی، تاہم اب حالات بہتر ہورہے ہیں اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات…

Read More

وزیرِاعظم پاکستان اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان تاریخی اسلام آباد امن معاہدے کے بعد پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاک ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد امن معاہدے پردستخط کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی قیادت اورعوام کو…

Read More

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گلگت بلتستان حکومت سازی پر اتفاق

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے تحت دونوں جماعتیں نئی حکومت کی تشکیل میں تعاون کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے حکومت تشکیل دے گی، تاہم ن لیگ اس حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بل کہ صرف حمایت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا جب کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے…

Read More

کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہو سکتیں، بلاول بھٹو کا ایکشن کمیٹی سے سیاسی حل کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستیں جبراً ختم نہیں کی جا سکتیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اب اپنا احتجاج ختم کریں اور مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، تمام فریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں پیدا…

Read More