مصر کی نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست، محمد صلاح کی شاندار واپسی

مصری فٹبال کھلاڑی محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر اپنی پہلی ورلڈ کپ جیت حاصل کر لی۔ یہ میچ اتوار کے روز کھیلا گیا جس میں مصر نے پہلا گول کھانے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور دوسرے ہاف میں مکمل طور پر کھیل کا رخ بدل دیا۔ اس فتح کے بعد مصر فیفا ورلڈ کپ گروپ جی میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گیا ہے اور اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے…

Read More

سابق بھارتی کرکٹر، یو اے ای کی ڈومیسٹک ٹیم میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے والے بھارت کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے متحدہ عرب امارات کے مقامی کرکٹ ڈھانچے میں اپنی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ چند روز قبل ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اس کھلاڑی کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی ٹیم ”اسٹالینز“ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کے ایس بھرت نے سال 2023 سے 2024 کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے 7 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی تھی، جہاں انہوں نے بنیادی طور پر اسٹار وکٹ کیپر…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے سعودی عرب کو 0-4 سے ہرا دیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ایچ میں اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے عبرتناک شکست دے دی۔ اٹلانٹا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں شروع سے ہی ہسپانوی کھلاڑیوں کی گرفت کھیل پر انتہائی مضبوط رہی، جس کی وجہ سے سعودی ٹیم کو میچ میں سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ میچ کے آغاز سے ہی اسپین کے فارورڈز نے انتہائی جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور سعودی عرب کی دفاعی لائن کو شدید دباؤ میں…

Read More

فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں ایک غیر معمولی منظر سامنے آیا جہاں کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرنے، یعنی ”اون گول“، کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ میں سات اون گولز ہو چکے ہیں، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ 12 اون گولز کا ریکارڈ 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں قائم ہوا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق…

Read More

15 سالہ سوریا ونشی کی تیز ترین نصف سنچری، نیا عالمی ریکارڈ قائم

بھارت اے نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا اے کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں سب سے نمایاں کارکردگی بھارت کے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھَو سوریاونشی کی رہی، جنہوں نے صرف 11 گیندوں پر تیز ترین لسٹ اے نصف سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ اتوار کو سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں کھیلے گئے سہہ ملکی ٹرائی سیزیز کے فائنل میں بھارت نے اے سری لنکا اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے…

Read More

امریکا کا فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مجرموں جیسا سلوک

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شریک جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو امریکا میں سخت سیکیورٹی چیک کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کے بعد اپنے اگلے گروپ میچ کے لیے ٹورنٹو روانہ ہو رہی تھی کہ اس دوران امریکی سیکیورٹی اہلکاروں نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو جہاز میں سوار ہونے سے پہلے مکمل تلاشی اور امیگریشن کے عمل سے گزارا۔ ویڈیو میں…

Read More

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ ابتدائی تین وکٹیں صرف 13 رنز پر گرنے کے باوجود کپتان نگار سلطانہ نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ شورنا اختر نے 22 گیندوں…

Read More

جوئے روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹر بن گئے

انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جوئے روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور انگلینڈ کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جوئے روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام مزید نمایاں کرتے ہوئے 14 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔…

Read More

میسی کو ریڈ کارڈ: الجیریا نے فیفا کو شکایت درج کرا دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا اور الجزائر کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ الجیریا کی فٹ بال فیڈریشن نے میچ کے ریفری کے فیصلوں کے خلاف فٹ بال کی سب سے بڑی تنظیم فیفا کو باقاعدہ شکایت بھیج دی ہے۔ الجیریا کا ماننا ہے کہ میچ کے دوران لیونل میسی کو ایک فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجا جانا چاہیے تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس میچ میں ارجنٹینا نے الجیریا کو 0-3 سے ہرا دیا تھا…

Read More

فیفا ورلڈ کپ کا تیز ترین گول، پیرائے گوئے کے کھلاڑی نے ریکارڈ بنا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے کے مڈفیلڈر ماتیاس گالارزا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے ترکیے کے خلاف گروپ ڈی کے اہم میچ میں صرف 65 سیکنڈ کے اندر گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ ہفتے کو کھیلے گئے اس میچ میں پیراگوئے کو جیت کی اشد ضرورت تھی۔ میچ شروع ہوتے ہی پیراگوئے نے جارحانہ انداز اپنایا اور ماتیاس گالارزا کو جیسے ہی موقع ملا،انہوں نے دور سے ایک زبردست شاٹ…

Read More