حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلانپاکستان 

حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے بدھ کے روز ملک بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عید میلاد النبی ﷺ بدھ کے روز ہونے کا تعین کیا گیا تھا۔

حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے، ربیع الاول کی 12 تاریخ کو حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں۔

اس دن مسلمان عبادات، دعاؤں اور صدقہ و خیرات کے ذریعے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر کی مساجد اور دیگر مقامات پر محافل میلاد، قرآن خوانی، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر گھروں، مساجد اور سڑکوں کو بھی مختلف انداز میں سجایا جاتا ہے جبکہ مذہبی اجتماعات اور محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

علمائے کرام عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاق اور سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ علمائے کرام اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ میلاد النبی ﷺ کا اصل پیغام نبی کریم ﷺ کی سنت اور اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی میں اپنانا ہے۔

Related posts