مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کے ساتھ بڑی بیٹھک، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر، جنید اکبر، عامر ڈوگر، شاہد خٹک، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا عبد الواسع اور سینیٹر دلاور خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، امن و امان اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے…

Read More

پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے ہوگا اور یہ شیڈول 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 24 اگست سے پنجاب بھر کے اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے، جبکہ عام اسکولوں میں چھٹی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعے کو اسکول دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔…

Read More

وزیرِاعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کا طریقہ مشاورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسائل کی آڑ میں کوئی محب وطن بندوق نہیں اٹھا سکتا۔ بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کا مقصد بلوچ عوام کی بات سننا ہے، بلوچستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو باہمی گفتگو کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان بلوچ اور…

Read More

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے بدترین شکست

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز کے بڑے مارجن سے بدترین شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ قومی ٹیم انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کی 238 رنز کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی اور دوسری اننگز میں 37.3 اوورز میں صرف 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان…

Read More

ترکیے نے نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست کردی

ترکیے نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے مقدمے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ترک وزیر انصاف آکن گورلیک کے مطابق دونوں کے خلاف 14 جولائی 2026 کو ’نسل کشی‘ سمیت مختلف الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ جمعے کو ترک وزیر انصاف آکن گورلیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ ترکیے نے اسرائیلی وزیراعظم…

Read More

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: حکومت کی نظرثانی درخواست کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں تاہم درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اگست کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ریکارڈ میں موجود واضح قانونی غلطیوں پر مبنی ہے لہٰذا عدالت اپنے حکم پر نظرثانی کرے۔ جمعے کے روز چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی متفرق نظرثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی…

Read More

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 27 ستمبر کی احتجاجی کال برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ…

Read More

خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں مزید بارشیں، سیلاب کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جب کہ بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کی لہر بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کے موجودہ نظام کے…

Read More

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز میں 49 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 49 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گزشتہ چند روز کے دوران مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف انسداد دہشت گردی مہم کے تحت کیے گئے آپریشنز میں 49 دہشت گرد…

Read More

لبنانی سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل شعبے پر گفتگو

لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے وزیر مملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیجیٹل شعبے سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں، اس کے مستقبل اور ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے کردار اور پاکستان میں اس شعبے کو مزید آگے لے جانے کے امکانات پر بھی بات…

Read More