author

مداخلت نہ کرتا تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوجاتی، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوجاتی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت واقعی شدت سے لڑ رہے تھے، جنگ کے دوران 10 طیارے گرائے […]

لکی مروت: پولیس مقابلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک 

لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ خطرناک […]

لاہور کے بعد اب وادیِ کوئٹہ آسمان کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجانے کو تیار

زندہ دلانِ لاہور میں بسنت 2026 کے رنگ جمانے کے بعد اب کوئٹہ بھی اس خوشگوار تہوار کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں 13، 14 اور 15 فروری (جمعہ سے اتوار) تک تین روزہ بسنت میلہ منانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر […]

فائبر کے معدے پر اثرات، کس مقدار سے زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے؟ ماہرین غذائیت نے خبردار کردیا

فائبر کو طویل عرصے سے نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا مؤثر حل سمجھا جاتا رہا ہے اور ماہرینِ صحت اکثر ریشے دار غذا، سبزیوں اور فائبر کی مقدار بڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ فائبر آنتوں کی صحت بہتر بنانے، قبض سے بچاؤ اور ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تاہم غذائی ماہرین کا کہنا ہے […]

مسافروں کیلیے خوشخبری، دو نئی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن جلد شروع ہوگا

پاکستان سے کارگو اور مسافر بردار دو نئی ایئر لائنز عنقریب اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، جس سے مسافروں اور صنعت کاروں دونوں کو سہولت میسر آئے گی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ ایئر لائنز نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

میاں بیوی بن کر گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے ’’ برقعہ پوش بھائی‘‘گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

میاں بیوی بن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا بھائیوں پر مشتمل برقعہ پوش گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے ٹیم کے ہمراہ 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔ بھائیوں پر مشتمل اس برقعہ پوش گروہ کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج […]

قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی، کئی بل منظور

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن رکن اقبال آفریدی مسلسل کورم پورا نہ ہونے کے حوالے آواز اٹھاتے رہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ایک بار کورم کی نشاندہی ہوچکی اور گنتی بھی ہوچکی ہے، اسپیکر کی طرف سے اقبال آفریدی کو مائیک پر کورم کی […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجرڈ، اسٹیو اسمتھ سری لنکا طلب

آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان مچل مارش انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آئرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں حصہ نہیں لے سکے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کررہے ہیں۔ مچل مارش کو […]

وزیراعظم نے سولر ریگولیشنز  کا نوٹس لے لیا، پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین  کے کنٹریکٹ کے […]

خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی فلاح و تحفظ کیلیے نئی پالیسی متعارف

صوبائی حکومت نے خواجہ سرا افراد کو ہراسانی، تشدد اور امتیازی سلوک سے بچانے اور ان کی سماجی و معاشی بحالی کے لیے جامع نئی پالیسی متعارف کروا دی۔ پالیسی دستاویزات کے مطابق صوبے میں پہلی بار خواجہ سرا افراد کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے خصوصی اینڈومینٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ دستاویزات […]