author

اسلام آباد میں عید کے موقع پر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

عیدالفطر کے تینوں دن لیک ویو پارک، دامن کوہ اور شکرپڑیاں/مانومنٹ کوفیملیز پارک قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان پارکوں میں فیملیز کے علاوہ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات ہوں گے۔ شہریوں سے گزارش ہے […]

سندھ میں مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئیں

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اہم فیصلے کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی. تفصیلات کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 47 سے زائد محکموں میں موجود 2837 گاڑیوں میں سے 1524 گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی […]

ٹی ٹی پی کے خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب، بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما دی

ٹی ٹی پی کے خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا جنہوں نے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما دی۔ کمسن بچوں کو اسلحہ دینا بہادری نہیں بلکہ قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی سفاک کوشش ہے، یہ معصوم ذہنوں کو شدت پسندی کی فیکٹری میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ چند ویڈیوز سے خوارج کا […]

سرگودھا: بیوی اور پانچ بچوں کا قاتل باپ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیوی اور پانچ بچوں کا قاتل باپ مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو بھاگٹانوالہ پولیس برآمدگی کے لیے لیجا رہی تھی تو وہ فرار ہوگیا، رات گئے پولیس کے ناکہ پر نہ رکنے پر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران یاسین اپنے […]

ایرانی حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے17 فیصد تک کم کردی

قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں کے باعث قطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداواری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایل این جی کی تقریباً 17 فیصد […]

نورا فتیحی کے فحش گانے کیخلاف فتویٰ جاری

بالی ووڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کے متنازع وفحش گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا۔  بھارتی فلم کے ’ڈی: دی ڈیول‘ کا گانا ’سرکے چُنر تیری سرکے‘ یوٹیوب پر جاری کیا گیا، بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی […]

پنجاب میں پہلا اسکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں پہلا اسکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے اسکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا ہے۔ اسکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے۔ پنجاب میں اسکل ایجوکیشن […]

ایران جنگ کا اثر، یورپ میں گیس کی قیمتیں دگنی، تیل 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

مشرقِ وسطیٰ میں آئل اور گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برینڈ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم بعد میں یہ کم ہو کر تقریباً 106 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ […]

مشرقی وسطیٰ جنگ؛ اضافی چارجز لگنے کے باعث فضائی راستے سے ایکسپورٹ رکنے کا خدشہ بڑھ گیا

ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر کارگو شپمنٹس پر اضافی چارجز لگانے کے معاملے پر فروٹ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں نے ایئر کارگو […]

’دھرندھر 2‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، پہلے ہی دن تمام ریکارڈ توڑ دیے

بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر 2‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔  ادتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھرندھر: دی ریونچ‘ نے پہلے ہی دن بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، حالانکہ […]