کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 3 میں نقب زنی کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری کے مطابق گھر والے شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ اس دوران ملزمان نے گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو کر واردات کی۔
چور سونے کے زیورات کے علاوہ گھر میں موجود لاکھوں روپے نقدی اور ڈھائی ہزار ریال بھی لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے نقب زنی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔