وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا باقاعدہ آغاز

وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بنے ہوئے معیاری اور تصدیق شدہ  پنکھے ہی فراہم کیے جائیں گے، پسماندہ علاقوں اور کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ترجیح دی جائے گی، اقدام سے صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔

اویس لغاری نے کہا کہ منصوبے سے مقامی پنکھا ساز صنعت کو فروغ ملے گا، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، پنکھوں کی تبدیلی سے  ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات میں کمی آئے گی،
لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئے گی، پنکھوں کی تبدیلی سے فیڈر لیول پر بوجھ کم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی کھپت کم ہونے سے سسٹم پر بوجھ کم ہوگا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، توانائی کے شعبے میں بہتری اجتماعی کاوشوں کانتیجہ ہے،
آئی پی پیزکے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے گئے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کےلئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کودنیاکی انرجی مارکیٹ کے برابرلاناہماراہدف ہے، انڈسٹری کےلئے 35فیصدسے زائدٹیرف میں کمی کی ہے، پروٹیکٹڈصارفین کے لئے مزید کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنکھاتبدیل پروگرام  انقلابی اقدام ہے، پروگرام کی کامیابی کے لئے اسٹیٹ بینک سمیت بینکنگ سیکٹرکامشکورہوں۔

Similar Posts