بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ

بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) کے دوران ایک المناک خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بی پی ایل میں شامل فرنچائز ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ بولنگ کوچ محبوب علی گراؤنڈ میں جاں بحق ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق میچ سے قبل  گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کراتے ہوئے 59 سالہ محبوب علی ذکی اچانک چکرا کر گر پڑے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

The Bangladesh Cricket Board deeply mourns the passing of Mahbub Ali Zaki (59), Specialist Pace Bowling Coach of the BCB Game Development Department and Assistant Coach of Dhaka Capitals in the Bangladesh Premier League (BPL) T20 2026.

He passed away today, 27 December 2025, in… pic.twitter.com/p1ImtCNX0G
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) December 27, 2025

1966 کو پیدا ہونے والے محبوب علی ذکی بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے اسپیشل بولنگ کوچ تھے۔

وہ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے گیم ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں بطور پیس بولنگ کوچ خدمات انجام دے رہے تھے۔

محبوب علی ذکی نے متعدد معروف کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

دریں اثناء بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے محبوب علی کی اچانک رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts