author

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک جانب گورنر کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے استعفے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف نے کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا […]

کرپٹو مارکیٹ کو اچانک ریکارڈ 19 بلین ڈالر کا نقصان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور نئی برآمدی پابندیاں عائد کیے جانے کے فوراً بعد کرپٹو کرنسی مارکیٹ شدید دبآ کا شکار ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں تقریباً 19 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے اپنی قدر کھوبیٹھے۔ ڈیٹا ٹریکر پلیٹ فارم کوئن گلاس نے اس تاریخی […]

پاکستان اور افغانستان میں جنگ کی خبریں سنیں، واپس آ کر دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ امریکا واپسی پر غور سے دیکھیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ ائیر […]

اے آئی میں سرمایہ کاری کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے

پچھلے 2 برس میں شعبہ مصنوعی ذہانت میں کام کرتی مغربی آئی ٹی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث تگنی چوگنی بڑھ چکی ہے۔  مثلاً اکتوبر 24ء میں چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی، اوپن اے آئی کی ویلیو 157 ارب ڈالر تھی جو محض ایک سال میں آج 500 […]

کارپوریٹ ٹیکس اورغیر ملکی سرمایہ کاری میں براہِ راست تعلق

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی اور جمودکی بڑی وجہ ملک میں بلند ترین کارپوریٹ ٹیکس ریٹ ہے، پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس 29 فیصد ہے،جس میں 10 فیصد سپر ٹیکس، 2 فیصد ورکرز ویلفیئر فنڈ، 5 فیصد ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ اور منافع پر 15 فیصد ٹیکس بھی شامل ہے،یہ ٹیکس بوجھ نہ […]

جعلی ویب پورٹل بنانے والی 2 فلور ملز کو کلین چٹ دلوانے کیلیے دباؤ

محکمہ خوراک پنجاب کا جعلی ویب پورٹل بنانے والی فلور ملز میں سے 2 کو’’ کلین چٹ ‘‘ دلوانے کیلئے سرکاری حکام پرشدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز محکمہ خوراک نے جعلی پرمٹ اسکینڈل میں ملوث 3فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیا مگر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے 2 فلور ملز کو […]

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دو گروہی تصادم کے واقعات میں 4 افراد زخمی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ […]

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ڈاکو گرفتار، ایک فرار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے […]

کراچی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے حصہ لیا جبکہ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ […]

علی امین گنڈاپور نے دونوں استعفوں کو مستند قرار دے دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں میں دستخط کے فرق پر اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے ان کے مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ […]