لاہور: مین ہول میں گرکر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

ضلع کچہری لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کی۔

عدالت نے گرفتار پانچ ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

سماعت کے دوران مدعی نے عدالت کو بتایا کہ وہ ملزمان کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے اور ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

 

Similar Posts