author

اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے صوبے میں تبدیلی کااشارہ دے دیا۔ آج نیوزسے گفتگو میں ڈاکٹرعباد نے کہا کہ ثابت کریں گے یہ کے پی حکومت کا آخری بجٹ ہے، کے پی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہو گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبے میں سیاسی […]

ایبٹ آباد میں طغیانی کے باعث 3 بچے پانی میں بہہ گئے، 2 لاشیں نکال لی گئیں

ایبٹ آباد میں حویلیاں ندی کے مقام پر طغیانی کے باعث 3 بچے پانی میں بہہ گئے، جن میں سے 2 لاشیں نکال لی گئی جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کی ندی دوڑ میں طغیانی کے باعث 3 بچے پانی میں بہہ گئے، ڈوبنے والے 3 بچوں میں 2 […]

نمبر گیم میں ردوبدل، سیاسی بیانیے میں نئی بحث چھڑ گئی

سپریم کورٹ نے 12 جولائی 2024 کو دیا گیا 13 رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال ہو گیا ہے۔ اس عدالتی فیصلے کے نتیجے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نہیں مل سکیں گی، جس […]

ایما زون کے بانی اورسابق نیوز اینکر لورین سانچزکی پُرتعیش شادی کی تقریب کل وینس میں ہوگی

ایما زون کےبانی جیف بیزوس اورسابق نیوزاینکروپائلٹ لورین سانچز کی پُرتعیش شادی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا جبکہ مرکزی تقریب کل وینس کے تاریخی سان جیورجیو میگیور جزیرے پر منعقد ہوگی، اس شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے۔ دنیا کے ارب پتی جیف بیزوس کی شادی کی تقریبات کا […]

ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی، کتنا نقصان ہوا؟

ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف حادثات سے 6 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 32 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزیرآباد کے علاقے سید نگر میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر باپ بیٹا جاں بحق جبکہ بیوی اور […]

سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواستیں منظور، تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان […]

سپریم کورٹ کے فیصلے سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حکمران اتحاد کو بڑا فائدہ مل گیا

سپریم کورٹ کے فیصلے سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکمران اتحاد کو بڑا فائدہ مل گیا، قومی اسمبلی میں نون لیگ کو 15، پیپلزپارٹی کو 4 اضافی سیٹیں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں حکمران اتحاد کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہو گیا۔ […]

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو ”پیدائشی شہریت“ ختم کرنے کی اجازت دیدی

امریکی سپریم کورٹ نے پیدائشی طور پر شہریت کا حق ختم کرنےکیلئے صدرٹرمپ کےحق میں فیصلہ دے دیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے پیدا بچوں کو شہریت کا حق نہیں ملنا چاہیے۔ ٹرمپ نے امریکا میں پیدا بچوں سے شہریت کا حق ختم کرنے کا […]

PSX climbs to historic high at 124,379

The Pakistan Stock Exchange (PSX) closed at another historic high on Friday as investor confidence soared following the approval of federal budget for FY26. The benchmark KSE-100 index surged 2,332.60 points, or 1.91%, to settle at 124,379. “The market rebounded strongly from Thursday’s brief profit-taking phase, with bullish momentum prevailing throughout the session,” noted Ali […]

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 72 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور گولہ باری سے مزید 72 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، 24 گھنٹے میں مزید 103 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 4 ہفتوں میں امداد کے منتظر 549 فلسطینی شہید، 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، نصیرات میں اسکول پر اسرائیلی […]