کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
ٹریوس ہیڈ نے بتایا کہ اسٹیو اسمتھ ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں، وہ دو دن قبل تک تو گولف کھیل رہے تھے۔
آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بری نہیں ہے، وقت کے ساتھ سلو ہوجائے گی، ہم ایک اضافی اسپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
سکندر رضا نے بتایا کہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وننگ شاٹ کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دینے والے برینڈن ٹیلر میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس کے علاوہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاط کے باعث آج آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مونیونگا کو شامل کیا گیا ہے۔