خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
تنائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کر سکے ہیں۔
کے ایم یو انتظامیہ نے بتایا کہ 58 فیصد امیدواروں نے بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ صوبے بھر سے صرف 2 فیصد امیدوار 170 سے زیادہ نمبر لے سکے۔
مزید برآں 9 فیصد امیدواروں نے 160 سے 170 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔ 31 فیصد امیدوار 90 سے کم نمبر حاصل کرکے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہ ہو سکے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 1539 امیدوار امتحان میں شریک ہی نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا بھر سے 39 ہزار 986 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے ریجسٹریشن کرائی تھی۔