عمران خان کی نااہلی کیخلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس کا معاملہ زیر سماعت رہا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔

استغاثہ کے گواہان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ واثق قیوم اور راشد حفیظ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

Similar Posts