اسٹیل مل سے لوہا اور تانبا چوری والے چار ملزمان گرفتار

بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے لوہا اور تانبا چوری کرنے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹیل مل کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو اندرونی سہولت کاری کے ذریعے چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔دونوں گرفتار سیکیورٹی اہلکار اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80 کلو گرام کاپر وائرز برآمد کیں۔ملزمان گاڑی کے ذریعے چوری شدہ سامان کو کارخانے میں منتقل کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری میں استعمال ہونے والی کرولا گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں اسٹیل مل سیکیورٹی اہلکارعمیر ضیاء اور نعیم اختر جبکہ دیگر ملزمان کی رانوں اور عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان چوری شدہ سامان مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Similar Posts