author

نمونیا کا عالمی دن: ہر سانس کی حفاظت کریں، ہر زندگی بچائیں

ہر سال 12 نومبر کو دنیا بھر میں نمونیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے اور عوام کو اس کے اثرات اور روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔ نمونیا نہ صرف بچوں بلکہ بزرگ افراد کے لیے بھی خطرناک ہے […]

27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد ہائی کورٹ میں  ایک کیس کی سماعت کے دوران 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 27ویں ترمیم ہو رہی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل بھی اپنے اختیارات میں اضافہ کروا لیتی، اسلامی نظریاتی کونسل بھی تجاویز بھیجوا دیتی، اختیارات […]

ترکی: فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل

ترکی میں فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ہزاروں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال میچز پر غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں ترک حکام نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک بڑے کلب کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔ فٹبال […]

کراچی میں موسم سرد ہونے کی پیشگوئی

شہر قائد میں کل جمعرات سے خنکی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت مزید ایک تا 2 ڈگری کمی سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو […]

دھرمیندر کے بعد گووندا کی بھی طبیعت ناساز، بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اچانک چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے […]

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

پنجاب میں فضائی آلودگی کی شدت ایک بار پھر خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 318 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بعض مقامات پر یہ […]

 حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ 

 حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی  بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں۔ قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو  بھجوایا جائیگا۔ سینیٹ اجلاس […]

سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔ ممتاز خان ایک جنازے میں […]

نوشہرو فیروز میں نامعلوم ملزمان کا حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید

نوشہرو فیروز میں ٹیل شاخ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو  شہید کردیا۔ پولیس زرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت غلام حسین راجپر اور سعید سولنگی کے نام ہوئی، حملہ کرنے والے مسلح افراد ایک شہید اہلکار کی سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے۔ مسلح افراد چوکی پر حملہ کرنے […]

دہشت گردی کی نئی لہر، آئی جی کے پی کا حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا […]