author

کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال کی پہلی موت

کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، متوفی کا تعلق ضلع شرقی سے تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے […]

پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کرگئے

پنجاب کے سابق گورنر اور سینئر سیاست دان سردار ذوالفقار خان کھوسہ 91 سال عمر میں انتقال کر گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ گزشتہ ماہ سے علیل تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھےجہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی […]

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کیخلاف میچ کے بعد گفتگو میں کراچی کنگز کے معین علی کی آواز رندھ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے معین علی کی آواز رندھ گئی۔ گلے کی بہتری کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹر معین علی کو پانی طلب کرنا پڑا ،ایک صحافی نے آگے بڑھ کر ان کو […]

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ آبادی پر ڈیٹا کا فقدان ہے، جرمن ماہر

جرمن ماہر ڈاکٹریان فرایئہارٹ کے مطابق پاکستان میں بھی قیمتی زرعی اراضی دریا برد ہورہی ہے جس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔ ممتاز جرمن ماہر نے بنگلہ دیش میں ماحولیاتی شدت اور نقل مکانی پر طویل تحقیق کے بعد کہا ہے کہ یہ تحقیق پاکستان کے لیے دو طرح سے مفید ثابت ہوسکتی ہے، اول، […]

کراچی کنگز کو عبرت ناک شکست دینے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا اہم بیان

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کو عبرت ناک شکست سے ہمکنار کرنے والی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق  نے کہا ہے کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے مرحلے میں  کراچی میں وکٹ سلو ہے اور بیٹرز کو وکٹ پر رکنے میں دشواری […]

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی؟ اوگرا نے اہم وضاحت جاری کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا لہذا جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے۔ اوگرا ترجمان نے اپیل کی […]

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا فیفا سیریز میں پہلا میچ جیت کر شاندار آغاز

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز میں اپنا پہلا میچ جیت کر شاندار آغاز کیا۔ آئیوری کوسٹ میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8 گول سے تاریخی کامیابی حاصل کر لی،پاکستان نے اپنی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ کھیل […]

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ کیوں روکنا پڑا؟

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دوران میچ میں خلل پڑ گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی کے لیے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا12 ویں اوور میں اسکور6 وکٹوں پر 65 رنز ہوا […]

پاکستان نے سفارت کاری کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی اور اسلام آباد میں مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارت کاری کا ایک نیا ریکارڈ […]

جنگ بندی پر ہونے والی تحسین کے ثمرات سمیٹنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی معاہدے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی تحسین ہو رہی ہے تاہم اس کے ثمرات مؤثر طریقے سے سمیٹنے کے لیے ملک کے اندر سیاسی استحکام ضروری ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے […]