”دی بِگ ون“ – انسانی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ کب آئے گا؟

میانمار میں شدید زلزلے نے تباہی مچادی، جس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے اثرات نہ صرف مینڈالے بلکہ تھائی لینڈ سمیت دیگر قریبی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً دو ہزار افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جبکہ املاک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا […]

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایران نے اپنے میزائل تیار کرلئے

واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے، جب کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی کے بعد ایران نے اپنے زیرِ زمین میزائل لانچنگ مراکز کو الرٹ موڈ میں ڈال دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا ”تہران ٹائمز“ کے مطابق، تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی […]

ایپل کا آئی او ایس 19 کے ساتھ ’اے آئی ڈاکٹر‘ لانچ کرنے کا فیصلہ، اے آئی کو ٹریننگ دینے کیلئے اصل ڈاکٹر رکھ لئے

ایپل اپنی ہیلتھ ایپ میں ایک بڑی اپڈیٹ پر کام کر رہا ہے، اور ایک نئی رپورٹ کے مطابق، آئی او ایس 19 کے ساتھ ایک اے آئی ڈاکٹر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کے لیے ذاتی نوعیت کا صحت سے متعلق تجزیہ اور مشورے فراہم کرے گا۔ اے آئی ڈاکٹر […]

سیاسی رہنماؤں میں سے عید الفطر کی نماز کس نے کہاں ادا کی؟

پکاستن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے عید کی نماز اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ، قصور میں ادا کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی […]

صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، دو زخمی

صوابی کے علاقے گدون اُتلہ میں نماز عید کے بعد مسجد کے سامنے دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا […]

روس اور امریکہ کی پاکستانی عوام کو دعاؤں کے ساتھ عیدالفطر کی مبارکباد

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی عوام سمیت تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’عیدالفطر مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہے، جو اتحاد، ایثار اور شکر گزاری کی علامت ہے۔‘ امریکی قونصل خانہ پشاور کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد امریکی قونصل خانہ پشاور […]

شین وارن کی موت صرف دل کا دورہ نہیں تھی، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، بلکہ مرنے سے پہلے انہوں نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، اخبار کو ایک سینیئر تھائی پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط […]

’ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے‘: عید کے موقع پر سرحدوں پر تعینات فوجیوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔ بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان […]

دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں، ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت معاف نہیں کی جا سکتی اور اس کا کوئی جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کا خون بہا […]

گورنر سندھ اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد، کراچی والوں کو عید سادگی سے منانے کی ترغیب

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں انہیں عوام کی خدمت میں مصروف رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ”رمضان اتحاد“ کے نام پر دس لاکھ افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا، جبکہ کراچی کے عوام میں روزانہ […]