اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے سبب عمارتوں میں ارتعاش محسوس کیا گیا، لوگوں میں خوف پھیل گیا اور لوگوں نے بند جگہوں سے کھلی جگہ آنے میں عافیت محسوس کی۔
زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔