رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گھر میں نصب سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی موبائل فون استعمال کر رہی تھی۔ اس دوران فون چارجر سے منسلک بھی دکھائی دے رہا تھا اور بچی اسے اپنے چہرے کے قریب رکھ کر استعمال کر رہی تھی۔
چند ہی لمحوں بعد اچانک فون زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ غیر متوقع دھماکے سے بچی بری طرح گھبرا گئی اور اس کا توازن بگڑنے کے باعث وہ صوفے سے نیچے جا گری۔ تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچی کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہی۔
🚨A Chinese girl was about to lose her life due to using her phone, as it exploded while charging. pic.twitter.com/7laRN31P9I
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) March 12, 2026
گزشتہ چند برسوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں موبائل فون کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے واقعات عموماً فون کے زیادہ گرم ہونے، خراب بیٹری یا چارجنگ کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کو موبائل فون استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے اور خاص طور پر چارجنگ کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔