احتجاجی تحریک سے متعلق پنجاب اور کے پی کے فیصلوں پر پی ٹی آئی تقسیم

تحریک انصاف کی آئندہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے پنجاب اور کے پی کے فیصلوں پر پی ٹی آئی تقسیم دکھائی دینے لگی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ روپوش سینیئر رہنما نے رائے دی ہے کہ ڈائیلاگ کے بجائے […]

گزشتہ سال 17 مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور 14 مرتبہ سپریم کورٹ جا چکے ہیں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کل دوپہر 12 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 17 مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور 14 مرتبہ سپریم کورٹ جا چکے ہیں۔ بیرسٹر […]

فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے خواتین و بچوں سمیت بلوچ خاندان  کو قتل کرکے جلا دیا

فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے خواتین و بچوں سمیت بلوچ خاندان کو قتل کرکے جلا دیا۔ تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک گھر پر مارٹر گولہ اور فائرنگ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ […]

لاہور میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، ہوشربا انکشافات

لاہور کے علاقے شادمان میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر، ساس اور تین دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتولہ کے والد محفوظ احمد کے بیان پر درج کیا گیا۔ مقدمہ کے متن کے مطابق قتل کا […]

شرقپور میں دھماکے سے دو گھر زمین بوس، ایک شخص جاں بحق

شرقپور محلہ غریب آباد میں دھماکے سے دو گھر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور کے علاقہ محلہ غریب آباد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور متعدد افراد […]

وفاقی وزیرِ تعلیم کا ملک بھر میں “نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ” مہم کے آغاز کا اعلان

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں “نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ” مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھی بچہ تعلیم کے میدان میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت تعلیمی اداروں کی تعداد، ان کی حالت اور سہولیات […]

غیر ملکیوں کو گردے فروخت کرنیوالے گینگ کے ہاتھوں شہری کے اغوا کا مقدمہ درج

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری اور غیر ملکیوں کو فروخت کرنے والے گینگ کے ہاتھوں شہری کے اغوا کا مقدمہ  درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے میں دفعہ 109 سمیت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کی دفعات بھی شامل  کی گئی ہیں۔ یہ دفعات پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی سفارش پر […]

جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم جاں بحق

جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم موقع پر  جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں زیر حراست ملزم جاں بحق  ہوگیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے […]

ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں مجوزہ ترمیم پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات سامنے  آ گئے

ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں مجوزہ ترمیم پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات سامنے  آ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 ترمیمی بل پر شدید تحفظات ہیں۔ انہوں […]

عمران خان کی بہن نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پارٹی کے کردار پر سنگین سوالات اٹھادیے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق پارٹی کے رویے اور کردار پر سوالات اٹھادیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگوانے اسلام آباد ہائی کورٹ آئے ہیں، 13 ماہ سے […]