لاہور کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

لاہور کی ایک دکان میں سلنڈر دھماکے کے سبب ایک شخص جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سلامت پورہ نزد چرچ والی گلی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم پہنچ گئی۔ امدادی ادارے کے مطابق واقعے میں ایک شخص موقع پر […]

این ای ڈی کا ٹیکنالوجی پارک آئی ایم ایف کی شرائط کی زد میں آگیا

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں حکومت سندھ اور کویتی حکومت کے اشتراک سے قائم ہونے والا ٹیکنالوجی پارک آئی ایم ایف کی شرائط کے سبب تعطل کا شکار ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ٹیکنالوجی پارک کو نہ صرف این ای ڈی یونیورسٹی بلکہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق […]

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ

سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے، وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دفاعی معاہدوں کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وائٹ ہاؤس […]

این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے کال سینٹرز کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرپشن اسکینڈل کے مقدمات میں نامزد 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 9 افسران کو ہیڈکوارٹر کلوز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کی منظوری کے بعد […]

جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور میں آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس خالد اسحاق نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات کیخلاف اور ویکیسن کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس خالد اسحاق نے دوران سماعت ریمارکس دیے […]

ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

فقیر آباد ڈویژن پولیس نے ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فقیر آباد ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران الف خان کلے قاضی آباد میں ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز تہرے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے واردات میں ملوث دو […]

ڈی آئی جی کی ای چالان کے جرمانوں میں کمی کی مخالفت، نمبر پلیٹ چھپانے پر ایف آئی آر کا عندیہ

کراچی ٹریفک کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) پیر محمد شاہ نے عندیہ دیا ہے کہ چالان سے بچنے کیلیے نمبر پلیٹ چھپانے والے شہریوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی جبکہ انہوں نے چالان کی قیمت میں کمی کو زیادتی بھی قرار دے دیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب […]

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیں جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان کاکہنا تھا کہ […]

فیب لیس ڈیزائن: پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا واحد راستہ

اسمارٹ فون سے سیٹلائٹ تک اور کار سے طیارے تک، ہر ایجاد کا دل و دماغ ننھی سی مائیکروچپ میں پنہاں ہے جو عالمی ٹیکنالوجی افق اور معیشت کا ایک اہم پہلو بھی ہے۔ اس سال ہم نے چین سے امریکا تک دنیا کی بڑی طاقتوں کو برقی چپس اور نایاب معدنیات کے معاملات میں […]

جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت، پاکستان اور بنگلہ دیشی ایئرلائنز میں تاریخی معاہدہ

پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ​پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا جس پر یکم دسمبر […]