ایجنٹوں کیساتھ ملی بھگت کے الزام میں محکمہ امیگریشن کے 3 افسران معطل

0 minutes, 0 seconds Read
لاہور: ایجنٹوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے عوام کو لوٹنے کے الزام میں محکمہ امیگریشن و پاسپورٹ کے 3 افسران کو معطل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن کے احکامات پر کی گئی کارروائی میں ڈائریکٹر ملتان ریجن خالد عباس بھی شامل ہیں جبکہ دیگر معطل افسران میں شاہدرہ سینٹر کے انچارج غلام رسول اور ظہیر حسین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان افسران کے خلاف ایف آئی اے نے ایجنٹوں سے ملی بھگت کے الزام پر مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمانہ کارروائی کے بعد ان افسران کے خلاف یہ قدم اٹھایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن و پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Similar Posts