سینما ہال میں ہارر فلموں کا تجربہ اکثر سنسنی خیز اور پرجوش ہوتا ہے، خاص طور پر جب وہ تھری ڈی یا سیون ڈی میں ہو، مگر ارجنٹینا کے شہر لا پلاٹا میں ایک خاتون کے لیے ”فائنل ڈیسٹنیشن: بلڈ لائنز“ کی تھری ڈی اسکریننگ ایک حقیقی خوفناک تجربہ بن گئی۔
یہ افسوسناک واقعہ سینما اوچو تھیٹر میں اس وقت پیش آیا جب فلم اپنے اوج پر تھی، اور اچانک سینما ہال کی چھت کا ایک بڑا حصہ نیچے بیٹھے فلم بینوں پر گر گیا۔
یورپی ملک نے سیاحوں کے پتھر چننے پر پابندی لگا دی، وجہ کیا ہے؟
حادثے کی متاثرہ خاتون، فیاما ویلاورڈے، اپنی 11 سالہ بیٹی اور اس کی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے آئی تھیں، لیکن وہ لمحہ ان کے لیے ایک خوفناک حادثے میں تبدیل ہوگیا۔
فیاما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا، ”شروع میں ہمیں لگا کہ آواز فلم میں سے ہی آ رہی ہے کیونکہ ہم ارد گرد کے ماحول سے بے خبرپوری طرح فلم میں گم تھےکہ اچانک چھت کا ایک بڑا ٹکڑا میرے گھٹنے پر آ کر گر گیا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی۔“
آسیب زدہ بنگلہ جس نے دو اداکاروں کی زندگیاں برباد کردیں
زخمی ہونے کے بعد فیاما کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اس حادثے کے بعد فیاما نے اپنے روزگار سے غیر حاضری کی بھی اطلاع دی کیونکہ وہ ایک مقامی بار میں کام کرتی ہیں۔ فیاما نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی، مگر ایک وکیل سے رابطہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جب اس واقعے کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کی گئیں تو صارفین نے افسوس اورحیرت کا اظہار کیا۔
’ایوینجرز: ڈومز ڈے اور سیکرٹ وارز‘ کی ریلیز ڈیٹس تبدیل، نئی تاریخوں کا اعلان
ایک صارف نے کہا، ”یہ تو واقعی ’فائنل ڈیسٹنیشن‘ کا حقیقی تجربہ بن گیا“، جبکہ دوسرے نے طنز کرتے ہوئے کہا، ”فائنل ڈیسٹینیشن دیکھتے ہوئے خود ہی فائنل ڈیسٹینیشن جیسے حادثے کا سامنا، یہ بہت عجیب ہے۔“
سنیما انتظامیہ نے ابھی تک اس حادثے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور سینما کے ڈھانچے میں ممکنہ نقائص کی نشاندہی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ”فائنل ڈیسٹنیشن“ فرنچائز کی تمام فلمیں اس نوعیت کے خوفناک حادثات پر مبنی ہیں، جہاں روزمرہ کی زندگی میں رونما ہونے والے خطرناک حادثات کو بے خوف طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
اس فرنچائز کی تازہ ترین فلم ”فائنل ڈیسٹنیشن: بلڈ لائنز“ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، جو ہارر فلموں کے شوقین افراد میں بے حد مقبول ہوئی ہے۔