عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91ڈالر کی کمی سے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 662روپے […]
عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) عالمی سطح پر انتہا پسندہندوتوا نظریے کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ غاصب مودی اور آر ایس ایس ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے […]
کچہری میں خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈ شوز کو جعلی اور غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان جیسے ملک میں انتخابات کے اصل نتائج بھی شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر […]
وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور عدالت عالیہ کے تھرڈ فلور پر 4 عدالتیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ […]
ایشیز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجریز کا شکار ہوگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کا شکار ہوکر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ JUST IN: Big blow for Australia six days out from […]
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ستائیویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلے جج بطور احتجاج استعفی سامنے آگیا […]
افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خوراک تک محدود رسائی نے افغان بچوں میں غذائی غربت کا […]
کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی […]
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی […]