دھرمیندر کے بعد گووندا کی بھی طبیعت ناساز، بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اچانک چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے […]

نوشہرو فیروز میں نامعلوم ملزمان کا حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید

نوشہرو فیروز میں ٹیل شاخ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو  شہید کردیا۔ پولیس زرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت غلام حسین راجپر اور سعید سولنگی کے نام ہوئی، حملہ کرنے والے مسلح افراد ایک شہید اہلکار کی سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے۔ مسلح افراد چوکی پر حملہ کرنے […]

سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔ ممتاز خان ایک جنازے میں […]

 حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ 

 حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی  بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں۔ قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو  بھجوایا جائیگا۔ سینیٹ اجلاس […]

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

پنجاب میں فضائی آلودگی کی شدت ایک بار پھر خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 318 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بعض مقامات پر یہ […]

دہشت گردی کی نئی لہر، آئی جی کے پی کا حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا […]

شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، ترقیاتی منصوبے شاندار مستقبل  کی نوید  ہیں، شرجیل میمن

  سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، تاہم ترقیاتی منصوبے شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندار مستقبل  کی نوید  ہیں۔   شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و […]

27ویں آئینی ترمیم؛ نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی  آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت […]

چین میں نیا تعمیر شدہ 758 میٹر طویل پل گرگیا، ویڈیو وائرل 

بیجنگ: چین کے صوبے سچوان میں چند ماہ قبل ہی ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا ہونگ چی پل اچانک گرگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 758 میٹر طویل یہ پل منگل کے روز اچانک منہدم ہوگیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق دو روز قبل ہی پل میں دراڑیں […]

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس  طلب، ایجنڈا جاری

  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس  طلب کرلیا گیا، جس کا ایجنڈا  بھی جاری کردیا گیا ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے، جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا […]