نوشہرو فیروز میں نامعلوم ملزمان کا حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید

نوشہرو فیروز میں ٹیل شاخ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو  شہید کردیا۔

پولیس زرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت غلام حسین راجپر اور سعید سولنگی کے نام ہوئی، حملہ کرنے والے مسلح افراد ایک شہید اہلکار کی سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے۔

مسلح افراد چوکی پر حملہ کرنے کے بعد دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔
 

ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل خان کھوسہ نے تمام آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے، ملزمان کو کسی صورت  بخش نہیں جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے رابطہ کیا اور تمام تر تفصیلات اور پولیس ایکشن سے فی الفور آگاہ کرنیکی ہدایت کی۔ 

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس کلنگز میں ملوث دہشت گرد ملزمان کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے، بین الاضلاعی پولیس ٹیم کیساتھ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔

Similar Posts