غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 758 میٹر طویل یہ پل منگل کے روز اچانک منہدم ہوگیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق دو روز قبل ہی پل میں دراڑیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کے بعد انجینئرز کی ایک ٹیم کو معائنہ کے لیے بھیجا گیا تھا، مگر منگل کے روز اچانک پل کا ایک بڑا حصہ نیچے آ گرا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، پل کے گرنے کے بعد علاقے میں ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ سچوان صوبے کے حکام نے قریبی پلوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
Spectacular footage shows a bridge collapse in China
In Sichuan Province, China, the recently opened Hongqi automobile bridge partially collapsed, Reuters reports.
The incident occurred along a national highway connecting central China with Tibet. No casualties have been… pic.twitter.com/bY1JtKNvH6
— NEXTA (@nexta_tv) November 11, 2025
یہ پل چند ماہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور اسے جدید ترین تعمیراتی ڈھانچے کی علامت قرار دیا گیا تھا، لیکن اس حادثے نے چین کے تعمیراتی معیار اور نگرانی کے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔