ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ربڑ کی کشتی اُلٹ گئی؛ 14 افراد ہلاک اور 2 لاپتا

ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 18 افراد سوار تھے۔ دو کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے ایک افغان شہری ہے۔ گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا […]

طورخم اور چمن پر 495 گاڑیاں سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اس وقت ٹرانزٹ  کھیپوں کی  تقریبا ً 495 گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں۔ ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کی دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر معطل ہے، دوطرفہ تجارت معطل ہونے […]

ڈکی بھائی کے جوا کیس سے نوجوانوں کو سبق ملا اور ماؤں نے سکھ کا سانس لیا؛ نادیہ خان

معروف اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے بے باک تبصروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ جانے مانے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر اور فروغ کے کیس میں جیل اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے شو میں اس کیس پر کہا کہ ڈکی بھائی نے […]

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے متعلق بڑی خبر

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔ پاکستان کو سات گروپ میچز میں چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تین میچز بارش کی نذر ہو گئے۔ جمعہ  کے روز پریما داسا اسٹیڈیم میں سری […]

وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، رہنما پی پی پی

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پی پی پی شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو […]

یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی، انسٹاگرام و فیس بک مشکل میں

یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک نے صارفین کو غیرقانونی مواد کی نشان دہی یا شکایت کرنے کے لیے آسان راستہ نہ فراہم کر کے یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جمعے کو پیش کیے جانے والے تحقیق کے ابتدائی نتائج میں یونین کی […]

حکومت کا رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ […]

ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد تہران استنبول راہداری تجارت کے نئے باب کا آغاز ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوطرفہ اور علاقائی روابط کے فروغ سے معیشت، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں انقلاب برپا ہوگا، ہمارا خطہ صدیوں سے تجارتی و ثقافتی راہداری رہا ہے، آج کے بدلتے ہوئے جغرافیائی اور اقتصادی حالات نے اس قدیم گزرگاہ کو ایک نئی اسٹریٹجک اہمیت دے دی ہے۔ […]

بھارت افغان پروپیگنڈا، چمن کے پرانے اجتماع کی ویڈیو کو موجودہ حالات سے جوڑنے کی کوشش ناکام

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت اور بھارت سے منسلک سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری منظم جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کردی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے میں مصروف ہیں، […]

طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ

افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے آنے والے دریائے کُنڑ کے کابل میں دریا سے ملنے کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ واپس پاکستان نہ آسکے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت برائے پانی و توانائی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا تخمینہ اور ڈیزائن تیار […]