یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی، انسٹاگرام و فیس بک مشکل میں

یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک نے صارفین کو غیرقانونی مواد کی نشان دہی یا شکایت کرنے کے لیے آسان راستہ نہ فراہم کر کے یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

جمعے کو پیش کیے جانے والے تحقیق کے ابتدائی نتائج میں یونین کی ایگزیکٹیو باڈی کا کہنا تھا کہ میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) نے کسی رپورٹ کو جمع کرانے کے حوالے سے صارفین کے لیے غیر ضروری مراحل رکھے ہوئے ہیں۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں پلیٹ فارم بظاہر رپورٹنگ کے عمل میں گمراہ کن ڈیزائن استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین الجھتا ہے اور ناامید ہو سکتا ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ میٹا کی بات کی جائے تو فیس بک اور انسٹاگرام دونوں ہی صارفین کے لیے سہل ’نوٹس اور ایکشن‘ کا مکینزم فراہم نہیں کرتے۔

تاہم، میٹا کی جانب سے کسی قانون کی خلاف ورزی کی تردید کر دی گئی ہے۔

Similar Posts